سرینگر: دھماکے میں آٹھ افراد زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام جموں کشمیر کی پولیس کے مطابق دارالحکومت سرینگر میں ایک گرینڈ حملے میں کم از کم آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ شہر کے پرانے علاقے میں پیش آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے پولیس پٹرولنگ کے دوران گرینڈ سے حملہ کیا ہے۔ حملے میں دو پولیس کے اہلکار سمیت چھ عام شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ حملے کی ذمہ داری شدت پسند گروپ جیش محمد نے لی ہے۔ سرینگر میں چوبیس۔پچیس مئی کو ہونے والی گول میز کانفرنس کے پیش نظر ریاست میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ گول میز کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے وزیراعظم منموہن سنگھ بھی سرینگر جانے والے ہیں۔ تاہم تمام انتظامات کے باوجود اتوار کو سرینگر میں یوتھ کانگریس کی ایک ریلی پر شدت پسندوں کے حملے میں دو حملہ آوروں سمیت نو افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ | اسی بارے میں ’امن کوششوں پر اثر نہیں پڑے گا‘21 May, 2006 | انڈیا شدت پسند یا ضمیر کے قیدی22 May, 2006 | انڈیا سرینگر: مرنے والوں کی تعداد نو22 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||