BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 15 June, 2007, 08:33 GMT 13:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی فوج کے دو اہلکار ہلاک

کشمیر میں کئی لاکھ بھارتی فوج تعینات ہیں
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے بتایا ہے کہ دو مختلف واقعات میں بھارتی فوج کے دو جوان اور دو مبینہ شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ چار عام شہری زخمی ہو ئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پہلا واقعہ سوپور علاقہ میں جمعہ کی صبح اس وقت پیش آيا جب بھارتی فوج کے ایک قافلہ پر بعض شدت پسندوں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے فوج کے قافلہ پر دستی بم سے حملہ کیا اور گولیاں چلائیں جس کے سبب فوج کی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیوں کہ زخمیوں کی حالت کافی نازک ہے۔ حملے کے سبب علاقے میں خوف ہراس پیدا ہو گیا اور لوگ اپنی دکانیں بند کر کے گھروں کی طرف چلے گئے۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کوئي شدت پسند زخمی نہیں ہوا ہے۔

ایک دیگر واقعہ میں پولیس نے دارالحکومت سرینگر کے نزدیک ناؤ گام میں دو شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعہ کی صبح جب پولیس گشت کر رہی تھی، اس وقت ایک باغ میں چھپے ہوئے شدت پسندوں نے ان پر حملہ کیا۔ اس حملے کی جوابی کارروائی میں پولیس نے دو شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک حملہ آور فرار ہو گیا۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان شدت پسندوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔

لیکن ایک شخص نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کے پولیس نے ایک فرضی مقابلہ میں دو افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد