القاعدہ سی ڈی، ’ایجنسیوں کا کام‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرِانتظام کشمیر میں مسلح گروپوں کے اتحاد جہاد کونسل نے خطے میں القاعدہ کے قیام کے حوالے سے منظرِ عام پر آنے والے مبینہ سی ڈی پیغام کو انڈین ایجنسیوں کی کارستانی قرار دیا ہے۔ متحدہ جہاد کونسل نامی فورم کے ترجمان سید صداقت حسین نے بی بی سی سرینگر کو فیکس کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ سی ڈی کا مقصد کشمیر کی حریت پسند قیادت کو بدنام کرنا اور عسکری محاذ پر’ کنفیوژن‘ پیدا کرنا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا ہے’ کشمیر میں القاعدہ نہیں ہے اور کشمیر میں اس کا کوئی کردار نہیں بنتا ہے‘۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سی ڈی کو ہندوستانی ریاست حیدرآباد میں قائم ایک ٹیلی وژن چینل پر جاری کیا گیا ہے اور بیان میں چینل کا نام بھی لیا گیا ہے۔ بیان میں ترجمان سید صداقت حسین کا کہنا ہے’ یہ (انڈین ایجنسیوں ) کی طرف سے کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کے مقامی کردار کو مسخ کرنے کی ایک کوشش ہے جس کے تحت کشمیر کی تحریک کو عالمی دہشت گردی کے ساتھ منسلک کرکے عالمی طاقتوں کو یہ تحریک کچلنے پر آمادہ کیا جا رہا ہے‘۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جہاد کونسل نے پچھلے اٹھارہ سال سے ریاست گیر جدوجہد جاری رکھی جس کی بدولت مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا۔ بیان کے مطابق جہاد کونسل کی کارروائیوں کی وجہ سے ہی ہندوستان پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ جموں کشمیر سے اپنی فوجیں واپس بلا لے اور’ ہم اپنی آزادی کی جنگ لڑنے کے خود اہل ہیں، ہمیں کسی القاعدہ کی معاونت درکار نہیں ہے‘۔ واضح رہے گزشتہ روز مقامی خبر رساں اداروں کو کسی نامعلوم شخص نے ایک ویڈیو سی ڈی دی تھی جس میں عبدالرحمٰن انصاری نامی نقاب پوش مسلح شخص نے اپنے آپ کو القاعدہ کا ’امیر‘ بتاتے ہوئے ہندوستان میں القاعدہ کے قیام کا ذکر کیا تھا اور بھارت کے خلاف ’جہاد‘ کا اعلان کیا تھا۔ سی ڈی میں سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ کے علاوہ جہاد کونسل کی لیڈرشپ کو بھی’غداری‘ کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں ’القاعدہ رہنما کی موت نہیں ہوئی‘11 January, 2007 | آس پاس ’القاعدہ نائب سربراہ گرفتار‘03 September, 2006 | آس پاس امریکی عدالت، حامد پر جرم ثابت26 April, 2006 | آس پاس پروپیگنڈہ جنگ میں پیچھے ہیں: رمزفیلڈ18 February, 2006 | آس پاس القاعدہ ایک گلوبل تحریک ہے: فیصل06 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||