’القاعدہ نائب سربراہ گرفتار‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے عراق میں القاعدہ کے نائب سربراہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ وزارت داخلہ نے گرفتار کیئے گئے شخص کا نام حمد جمعۃ السعدی بتایا ہے اور کہا ہے کہ انہیں کچھ روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ السعدی سمارا میں شیعہ مقدس مقام العسکری روضہ پر بمباری میں ملوث تھے۔ اس حملے کے بعد سے فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ عراق کے قومی سلامتی کے مشیر موفق الربیعی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ السعدی القاعدہ کے موجودہ سربراہ ابو ایوب المصری (المعروف ابو حمزہ المہاجر) کے نائب ہیں۔ انہوں نے کہا ’ہم اعلان کرتے ہیں کہ القاعدہ کے ایک انتہائی اہم رکن اور تنظیم کے نائب سربراہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے‘۔ الربیعی کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری القاعدہ تنظیم کے لیئے برا دھچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر کارروائیوں کے دوران تنظیم کے تقریباً دیگر بیس ارکان ہلاک یا گرفتار کرلیئے گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ السعدی بعقوبہ کے شمال میں ایک ایسی عمارت میں چھپے ہوئے تھے جو کئی خاندانوں کے زیر استعمال تھی۔ الربیعی نے الزام لگایا کہ وہ خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال بنانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ القاعدہ کے سابق رہنما ابو مصعب الزرقاوی کو امریکی فوج نے جون میں بعقوبہ سے آٹھ کلومیٹر دور ایک ’سیف ہاؤس‘ پر فضائی حملے میں ہلاک کیا گیا تھا۔ ابو مصعب الزرقاوی کی ہلاکت کو امریکی صدر، برطانوی وزیر اعظم اور کئی دوسرے رہنماؤں نے ایک اچھی خبر قرار دیا تھا۔ الزرقاوی کے سر کی قیمت پچیس ملین امریکی ڈالر رکھی گئی تھی اور امریکہ کو مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں ان کا نام بہت اوپر تھا۔ | اسی بارے میں عراق کا القاعدہ سربراہ جیل میں09 July, 2006 | آس پاس القاعدہ کے 20 مشتبہ ارکان ہلاک30 July, 2006 | آس پاس اردن: الزرقاوی کی تعزیت پر قید06 August, 2006 | آس پاس ’القاعدہ منصوبہ جیسا لگتا ہے‘10 August, 2006 | آس پاس الظواہری کا نیا ویڈیو پیغام02 September, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||