BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 08 June, 2007, 17:07 GMT 22:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں القاعدہ
حکام اس سی ڈی پر تبصرہ نہیں کر رہے ہیں
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک وڈیو سی ڈی جاری کی گئی ہے جس میں ابو عبدالرحمان انصاری نامی شخص نے کشمیر میں القاعدہ تنظیم کا سربراہ ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں القاعدہ نے کارروائیوں شروع کر دی ہیں۔

اس سی ڈی میں ابو عبدالرحمان انصاری جنہوں نے اپنا چہرہ نقاب سے ڈھانپا ہوا تھا کہا کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں القاعدہ کی سرگرمیوں کا آغاز پورے بھارت میں کارروائیوں کا آغاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر ہندوستان میں جہاد کا دروازہ ثابت ہو گا۔

ابو عبدالرحمان انصاری نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند سیاسی اور عسکری تنظیموں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جاری جہاد کو ایک منظم سازش کے تحت دو ملکوں کے درمیان زمین کے ایک ٹکڑے پر جنگ بنا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس میں سازش میں کشمیر کی نتظیموں بھی آلہ کار بن گئیں۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس حکام نے اس سی ڈی پر فوری طور پر کوئی رد عمل ظاہر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد