بھارتی کرنل، 10 شدت پسند ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں تشدد کی تازہ وارداتوں میں ایک فوجی افسر، دو اہلکار اور حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر سمیت دس جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کنٹرول لائن پر طویل تصادم کے دوران فوجی افسر، ایک سپاہی اور آٹھ جنگجو مارے گئے، جبکہ دیگر مقامات پر ہوئیں جھڑپوں میں دو جنگجو اور ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔ سرینگر میں تعینات فوجی ترجمان کرنل اے کے ماتھر کے مطابق وادی کے شمالی قصبہ اوڑی میں کنٹرول لائن کے بونیار سیکٹر میں مسلح جنگجوؤں کا گروپ پچھلے کئی روز سے وادی میں داخل ہونے کی تاک میں تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ’گزشتہ صبح تین جنگجوؤں پر مشتمل گروپ کو کرنل وسنت وینوگوپال کی قیادت والی گشتی پارٹی نے للکارا، لیکن انہوں نے فائر کیا اور اس طرح ایک طویل جھڑپ شروع ہوگئی۔‘ ترجمان کے مطابق جب پہلی جھڑپ میں کرنل وسنت اپنے ساتھی سپاہی سمیت ہلاک ہو گئے تو فوج کی مزید کمک منگوائی گئی اور دراندازوں کے ساتھ چوبیس گھنٹوں کی لڑائی کے بعد چار جنگجو ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے جنگجوؤں کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ اوڑی کے ایک پولیس افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ابھی تک گاؤں میں لاشیں نہیں لائی گئیں۔‘ فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سال اپریل سے اب تک کنٹرول لائن پر دراندازی کی یہ واحد کوشش ہے جسے ناکام بناتے ہوئے آٹھ جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ فوجی ترجمان کے مطابق اپریل سے جولائی کے آخر تک مختلف سیکٹروں میں دراندازی کی کوششوں کے دوران تریپن جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔ دریں اثنا شمالی قصبہ سوپور میں بھی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ایک جنگجو مارا گیا جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق پاکستان کے ساتھ ہے، تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے کے ڈوڈہ ضلع میں بھی ایک طویل جھڑپ کے بعد فوج اور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مشترکہ آپریشن میں ممنوعہ حزب المجاہدین کا ایک اعلیٰ کمانڈر مارا گیا ہے۔ ڈوڈہ کے ایس پی منوہر سنگھ کے مطابق ہلاک ہونے والا جنگجو کمانڈر پاکستان کے رحیم یار خان قصبہ کا رہنے والا ہے اور پچھلے کئی سال سے جموں صوبے میں ہندوستانی فوج کے خلاف کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ تاہم حزب المجاہدین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذکور کمانڈر کو حراست کے دوران ہلاک کیا گیا ہے۔ ڈوڈہ میں اپنے آپ کو حزب کا ضلع کمانڈر کہلانے والے ’شمیم شاہد‘ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق کمانڈر عابد بصرہ بیمار تھے اور واپس پاکستان جانے کی تیاری میں تھے کہ ان کو گزشتہ شب جموں کے ریاسی علاقے سے گرفتار کیا گیا اور ڈوڈہ میں ایک ’فرضی جھڑپ‘ کے دوران ہلاک کیا گیا۔ | اسی بارے میں سیاحوں پر بم حملہ، پانچ ہلاک29 July, 2007 | انڈیا غیرکشمیری مزدوروں کو نوٹس27 July, 2007 | انڈیا ’خود کش بمبار ہلاک کر دیے گئے‘26 July, 2007 | انڈیا ’ کشمیر میں فوج،انڈین جمہوریت کو خطرہ‘21 July, 2007 | انڈیا کشمیر: پانچ دھماکے، پانچ زخمی20 July, 2007 | انڈیا لشکر کے کمانڈر کی ہلاکت کا دعوٰی18 July, 2007 | انڈیا انڈین کشمیر: چار شدت پسند ہلاک17 July, 2007 | انڈیا کشمیر: طالب علم کی ہلاکت، مظاہرے07 July, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||