غیرکشمیری مزدوروں کو نوٹس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مقامی مسلح تنظیم حزب الجاہدین نے غیر کشمیری مزدوروں اور دیگر ہنرمندوں کو ایک ہفتے کے اندر جموں کشمیر سے چلے جانے کو کہا ہے۔ گزشتہ جمعہ کو شمالی ضلع کپوارہ میں اغواء کے دوران ایک چودہ سالہ طالبہ کی اجتماعی عصمت دری کے واقعہ میں دو غیر کشمیری مزدوروں کی گرفتاری کے بعد غیرمقامی مزدوروں کے خلاف کپوارہ کے لوگوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی تھی۔ اس واقعہ کے بعد بزرگ علیٰحدگی پسند لیڈر سید علی گیلانی نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ غیر کشمیری کاریگروں اور مزدوروں کو اپنے گھروں سے نکال دیں۔ گیلانی کی کال کی حمایت میں حزب المجاہدین کے ترجمان جنیدالاسلام نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ ’جرائم پیشہ غیر کشمیری مزدوروں کو وادی سے چلے جانا چاہیے کیونکہ لوگوں میں ان کے خلاف لوگوں میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔‘ ترجمان کا کہنا تھا کہ غیر کشمیری مزدور مقامی نوجوانوں کو منشیات کی طرف راغب کرتے ہیں اور ان لوگوں کے فوج کے ساتھ روابط ہیں۔ انہوں نے غیر کشمیری مزدوروں سے ایک ہفتے کے اندر وادی چھوڑ کر جانے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ان کا یہاں رہنا خطرے سے خالی نہیں۔‘ مقامی وکلاء کی انجمن کشمیر بار ایسوسی ایشن نے بھی گیلانی کی کال کی حمایت کی ہے۔ اس بیان سے ریاست میں قیام پزیر غیرمقامی مزدوروں کو لاحق خطرات کے پس منظر میں کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس شِو موہن سہائے نے بی بی سی کو بتایا: ’ہم اس بیان کا جائزہ لے رہے ہیں۔‘ | اسی بارے میں کشمیر: پانچ دھماکے، پانچ زخمی20 July, 2007 | انڈیا ’ کشمیر میں فوج،انڈین جمہوریت کو خطرہ‘21 July, 2007 | انڈیا کشمیر میں ہڑتال اور مظاہرے 06 July, 2007 | انڈیا گیلانی، بیرون ملک جانے کی اجازت08 March, 2007 | انڈیا گیلانی کے خلاف پولیس کیس23 April, 2007 | انڈیا مزدوروں کےمستقبل پرسیاست11 January, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||