BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 March, 2007, 13:51 GMT 18:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گیلانی، بیرون ملک جانے کی اجازت

میں صرف علاج کے لیے جا رہا ہوں اور میرا فی الوقت کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والے معمر علیحدگی پسند راہنما سید علی شاہ گیلانی کو ستائیس سال بعد بیرون ہند جانے کی باقاعدہ اجازت دی گئی ہے۔

علی گیلانی گردے کے عارضے کی وجہ سے نئی دلّی کے اپولو ہسپتال میں پچھلے ہفتے زیر علاج تھے ۔ان کے بہتر علاج کے لیے ان کی بیٹے سید نسیم گیلانی، اہلیہ اور داماد محمد الطاف شاہ نے سفری دستاویز کے لیے درخواست دی تھی۔

نسیم گیلانی نے بی بی سی کو بتایا کہ ریجنل پاسپورٹ آفیسر مسٹر رام لو نے انہیں سید علی گیلانی اور ان کے پاسپورٹ جمعرات کی دوپہر کو دیے تاہم گیلانی کی اہلیہ کے پاسپورٹ سے متعلق کاغذی کارروائی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاسپورٹ کسی مخصوص ملک کے لیے نہیں ہے تاہم علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کو دیکھتے ہوئے ان کے والد کو امریکہ ہی لے جایا جائے گا۔

نسیم گیلانی کا کہنا تھا کہ امریکہ میں کشمیر امیرکن کونسل کے سربراہ ڈاکڑ غلام نبی فائی نے واشنگٹن میں اس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

سید علی شاہ گیلانی نے اپولو ہسپتال سے بی بی سی کو فون پر بتایا کہ وہ صرف علاج کے لیے جا رہے ہیں اور ان کا فی الوقت کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔

 جب سے علی شاہ گیلانی علیل ہوئے ہیں جموں کشمیر کی علیحدگی پسند جماعتوں کے ساتھ ساتھ ہند نواز لیڈروں ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور مفتی محمد سعید نے بھی ہندوستانی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ انہیں علاج معالجہ کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔
جب سے علی شاہ گیلانی علیل ہوئے ہیں جموں کشمیر کی علیحدگی پسند جماعتوں کے ساتھ ساتھ ہند نواز لیڈروں ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور مفتی محمد سعید نے بھی ہندوستانی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ انہیں علاج معالجہ کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

اس دوران پاکستان کے سابق کرکٹر اور سیاستدان عمران خان نے بھی انہیں اپنے شوکت خانم کینسر ہسپتال میں علاج کی پیشکش کی تھی۔

حکومت ہند میں آبی وسائل کے وزیر سیف الدین سوز کے مطابق گزشتہ روز ہندوستان کے وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے اپنے قومی سلامتی کے مشیر ایم کے نرائن کو خصوصی ہدایات دی تھیں کہ وہ وزارت داخلہ کے ساتھ رابطہ کرکے مسٹرگیلانی کے سفری دستاویزات کی تیاری میں جلدی کریں۔

مسٹر گیلانی کے حریت کانفرنس کے دھڑے کے ترجمان ایاز اکبر نے بی بی سی کو بتایا کہ علی گیلانی کے ایک گردے کو پہلے تکلیف کی وجہ سے نکالا گیا ہے اور اب ان کے واحد گردے میں تکلیف کے پیش نظر ڈاکٹروں کا مشورہ تھا کہ انہیں امریکہ منتقل کیا جائے۔

انیس سو اسّی میں جب علی گیلانی امریکہ میں ایک عالمی اسلامی کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس کشمیر لوٹے تو حکومت نے ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا تھا۔ تب سے انہیں کئی مرتبہ اسلامی ممالک کی تنظیم کے اجلاسوں یا عرب دنیا میں تقاریب کے حوالے سے مدعو کیا جاتا رہا لیکن انہیں پاسپورٹ نہیں دیا گیا تھا۔

تاہم اس دوران انہیں اُنیس سو چوراسی، اُنیس سو پچانوے اوردوہزار پانچ میں تین بار حج پر جانے کی اجازت دی گئی۔

پانچ فروری کو بھی علی گیلانی نے پاکستان میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ’یوم یکجہتی کشمیر‘ کے موقعہ پر پاکستان جانے کے لیے پاسپورٹ کا مطالبہ کیا لیکن انہیں وہاں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد