BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 05 March, 2007, 14:19 GMT 19:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گیلانی، بیرون ملک علاج کی اپیل

علی شاہ گیلانی کی بیرون ملک علاج کی درخواست
سید علی شاہ گیلانی کا چار سال قبل اس وقت بایاں گردہ آپریشن کے ذریعے نکالنا پڑا تھاجب وہ رانچی جیل میں بیمار پڑ گئے تھے۔
ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس کے سخت گیر دھڑے نے حکومت ہند سے درخواست کی ہے کہ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کو بہترعلاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

سید علی شاہ گیلانی گردے کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ دلی میں واقع اپولو ہسپتال کے ایک سرجن سمیر کول کا کہنا ہے کہ گردے کےکینسر سے متاثرہ حصے کو آپریشن سے الگ کرنا پڑے گا۔

مسٹر کول کا مزید کہنا ہے کہ مسٹر گیلانی کو بعد میں گردے کے ٹرانسپلانٹ کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

سید علی شاہ گیلانی کی حریت کانفرنس کے ترجمان محمد اشرف صحرائی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’ انہیں ہندوستان کے ڈاکٹروں پر پورا بھروسہ ہے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ بیمار رہنما کو بہتر علاج فراہم کرانے کے لیے انہیں کسی مغربی ملک جانےکی اجازت دی جائے‘۔

مسٹر صحرائی کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ’ حکومتِ ہند اس اپیل کو انسانی بنیادوں پر دیکھےگي اور اسےسیاسی مسئلہ نہیں بنایا جائےگا‘۔

ستتر سالہ مسٹر گیلانی کا چار سال قبل اس وقت بایاں گردہ آپریشن کے ذریعے نکالنا پڑا تھا جب وہ رانچی جیل میں قید کے دوران بیمار پڑ گئے تھے۔

متعدد کشمیریوں خصوصاً نوجوانوں نےاپنا گردہ مسٹر گیلانی کو بطورعطیہ دینے کی پیشکش کی ہے ۔ ان میں اعتدال پسند دھڑے کے رہنما شاہد السلام بھی شامل ہیں ۔

شاہدالسلام نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ’میرے لیے فخر کی بات ہوگی کہ میں مسٹر گیلانی کو اپناگردہ عطیہ کردوں کیوں کہ وہ ایک اثاثہ ہیں اور کشمیریوں کو ان کی ضرورت ہے‘۔

مسٹر اسلام نے کہا کہ ’ان سے ہمارے سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن ان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا‘۔

حکومت ہند نےمسٹر گیلانی کا پاسپورٹ 1981 میں ضبط کر لیا تھا اور اس کے بعد سے وہ کسی بھی بیرون ملک کا دورہ نہیں کر سکے ہیں۔ وہ گزشتہ برس عارضی پاسپورٹ پرحج کےلیےسعودی عرب گئے تھے ۔

اسی بارے میں
عسکریت سے سیاست تک
13 July, 2005 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد