کشمیر: خاتون فوجی افسر کی خود کشی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے جموں صوبے میں ایک خاتوں فوجی افسر نے خود کشی کر لی ہے۔ فوجی حکام کے مطابق خود کشی کرنے والی کیپٹن میگھا رازدان کی لاش کو کمرے میں پنکھے سے لٹکتے ہوئے پایا گیا۔ ان کی لاش کے قریب ہی ایک نوٹ بھی پڑا ہوا ملا ہے۔ فوجی حکام کے مطابق انجینئرنگ رجمنٹ سے وابستہ میگھا رازدان ایک کشمیری لڑکی ہیں جنہوں نے جنوبی ہند کے ہی ایک ساتھی کیپٹن سے دو ماہ قبل شادی کی تھی۔ عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے جموں میں تعینات فوج کی سولہویں کور کے ترجمان ایچ ڈی گوسوامی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’کنجونی، جموں کے ایک سو تیرہ انجینئرنگ رجمنٹ کے کیمپ میں واقع فیملی کوارٹر میں میگھا کو اتوار کی شام ساڑھے سات بجے پنکھے سے لٹکتے ہوئے پایا گیا۔‘ انہوں نے کہا کہ ’وہ ایک کشمیری لڑکی ہے، جس نے جنوبی انڈیا کے کیپٹن چیتنیا سے دو ماہ قبل شادی کی تھی۔‘ کرنل گوسوامی کے مطابق ان کے شوہر واردات کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔ جموں پولیس کے مطابق ان کے شوہر قریبی بازار میں سودا سلف لانے گئے ہوئے تھے۔ جب وہ واپس آئے تو ان کی بیوی نے دروازہ نہیں کھولا۔ ان کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ ’جب میں نے کھڑکی سے جھانکا تو میگھا کو لٹکتے ہوئے پایا۔‘ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مبینہ طور پر خود کشی سے پہلے ان کے ہاتھ کا لکھا ہوا خط بھی برآمد کیا ہے۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ وہ خط کے متن کے متعلق اس وقت تک کچھ نہیں کہیں گے جب تک کہ ابتدائی تفتیش مکمل نہیں ہو جاتی۔ میگھا کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔ فوج نے بھی میگھا کی موت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ میگھا نے نیا فیملی کوارٹر ملنے کی خوشی میں پیر کے روز اپنے گھر میں پارٹی کا اہتمام بھی کیا تھا۔ اس سلسلے میں اس نے پٹھان کوٹ میں مقیم اپنے والدین سے دوپہر کو فون پر بات بھی کی تھی۔ پچھلے سال جموں میں واقع فوجی شمالی کمان کے ہیڈکوارٹر میں رونما ہوئے اسی نوعیت کے واقعہ میں لیفٹینٹ سُشمتا چکرورتی نے رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا تھا۔ پولیس اس واقع کی تفتیش کر رہی ہے۔ اس سے قبل ہندوستان کے جنوبی شہر بنگلور کے ائرفورس کمانڈ ہسپتال میں تعینات میجر شوبھا رانی نے بھی خودکشی کر لی تھی۔ | اسی بارے میں کشمیر: مزید ایک فوجی کی’خودکشی‘18 December, 2006 | انڈیا بھارتی فوج، خودکشیوں کی زد میں16 December, 2006 | انڈیا فوج میں خود کشی پر کمیٹی قائم10 December, 2006 | انڈیا کشمیر: فوجی جوان کو سزائے موت02 March, 2007 | انڈیا کشمیری ذہنی تناؤ کا شکار27 December, 2006 | انڈیا کسانوں کی خود کشی، وزیر اعظم کا دورہ28 June, 2006 | انڈیا جوہری تنصیبات، سیاحت اور خودکشیاں17 September, 2006 | انڈیا ممبئی: پولیس افسر کی پراسرار موت 29 August, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||