دلی: متنازعہ سی ڈی، سماعت ملتوی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں انتخابی کمیشن نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اس اعتراض کے بعد کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدہ کرنے والی متنازعہ انتخابی سی ڈی کی سماعت میں الیکشن کمیشنر نوین چاولہ حصہ نہ لیں معاملے کو جمعرات تک کے لیے ملتوی کردیا ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کمشنر نوین چاولہ غیر جانب دار نہیں ہیں۔ ادھر حکمراں جماعت کانگریس نے کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے میں فوری طور کاروائی کی ضرورت تاکہ سی ڈی کی تقسیم پر فوری روک لگ سکے۔ بی جے پی نے اپنے پہلے جواب میں یہ اعتراف کیا تھا کہ اس سی ڈی میں قابلِ اعتراض باتیں موجود ہیں تاہم اس نے اس سی ڈی سے یہ کہہ کر لاتعلقی ظاہر کی تھی کہ یہ کسی طرح بی جے پی کے بیگ میں آگئی اور اسی دھوکے میں جاری ہو گئی۔ لیکن کانگریس نے ماضی کے انتخابات اور کئی دیگر مواقع پر بی جے پی کے ذریعے جاری کی گئی کچھ اور سی ڈیز بھی الیکشن کمیشن میں پیش کی ہیں۔ بدھ کے روز سبھی جماعتیں اپنے اپنے موقف کے ساتھ انتخابی کمیشن پہنچیں۔ سماعت کے بعد بی جے پی کے سرکردہ رہنما روی شنکر پرساد نے کہا کہ چونکہ کمشنر نوین چاولہ کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس ہے اور ان سے’ جانب داری کی توقع ہے اس لیے اس معاملے کی سماعت میں وہ حصہ نہ لیں، اب اس کی سماعت کل ہوگی۔‘ حکمراں جماعت کانگریس کی نمائندگی مرکزی وزیر کپل سبل نے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی سوچی سمجھی سازش کے تحت اس طرح کے اعتراض کر رہی ہے تاکہ وہ اس معاملے کو طول دے سکے۔’ وہ سی ڈی اب بھی تقسیم کی جارہی ہے، ہم نے کہا ہے کہ اس پر سماعت تو ہوتی رہے گی تاہم کوئی ایسی کارروائی کی جائے جس سے اس نفرت انگیز سی ڈی کی تقسیم پو روک لگ سکے۔‘ اس معاملے کی سماعت چیف الیکشن کمشنر این گوپالا سوامی، کمشنر نوین چاولہ اور ایس وائی قریشی نے کی۔
کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ اس اشتہار کے خلاف بھی وہ کمیشن سے شکایت کرے گی لیکن بی جے پی نے اس کا دفاع کیا ہے۔ روی شنکر پرساد کا کہنا تھا: ’ سیمی دہشت گردی میں ملوث ہے پھر بھی انہیں چھوڑا جارہا ہے، مدرسہ کا اشو تو پاکستان میں بھی اٹھا ہے اور کیوں نہیں جب بعض مدارس میں دہشت گردی کو بڑھاوا دیا جاتا ہے۔‘ دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اترپردیش میں بی جے پی کی حریف سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی نے سی ڈی کے معاملے میں کمیشن سے کوئی آواز نہیں اٹھائی ہے۔ کانگریس، بی ایس پی اور سابق وزیراعظم وی پی سنگھ مبینہ سی ڈی کے اجراء کے لیے بی جی پی کا رجسٹریشن ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بی جے پی کے سینئر رہنما لال جی ٹنڈن نے گزشتہ ہفتے مبینہ طور پر یہ سی ڈی ایک نیوز کانفرنس کے دوران جاری کی تھی۔ اس سی ڈی میں مسلمانو ں کو ملک دشمن اور دہشت گرد کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ مسلمان ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت زیادہ بچے پیدا کر رہے ہیں تاکہ وہ ہندوستان میں ہندوؤں کو اقلیت میں بدل سکیں۔ سابق وزیراعظم وی پی سنگھ نے کمیشن سے کہا ہے کہ اس سی ڈی سے نہ صرف انتخابی ضوابط کی خلاف ورزی ہوئی ہے بلکہ یہ ایک خطرناک مجرمانہ فعل بھی ہے۔ انہوں نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ بی جے پی کی نہ صرف سیاسی پارٹی کے طور پر رجسٹریشن ختم کی جائے بلکہ پارٹی کے اعلیٰ عہدے داروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی ہو۔ الیکشن کمیشن میں اس معاملے کی سماعت پیر کو شروع ہوئی تھی لیکن مخالف جماعتوں کی جانب سے اضافی الزامات لگنے کے بعد بی جے پی نے وضاحت کے لیے ایک دن کی مہلت مانگی تھی۔ ادھر اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم پورے عروج پر ہے۔ اس مرحلے میں مغربی یوپی کے اٹھاون حلقوں میں تیرہ اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انتخابی مہم کے دوران متنازعہ سی ڈی ایک اہم موضوع ہے اور کانگریس سے لے کر بی ایس پی اور سماج وادی پارٹی سمیت سب جماعتیں اس سی ڈی کے حوالے سے مسلمانوں کو اپنی طرف راغب کرنے کوششیں کر رہی ہیں۔ اتر پردیش میں ساڑھے اٹھارہ فی صد آبادی مسلمانوں کی ہے اور ان کی سیاسی ترجیحات کسی ایک جماعت تک محدود نہیں ہے۔ ان کا ووٹ ایک چوتھائی سے زیادہ حلقوں میں فیصلہ کن کردار ادا کرتا ہے۔ |
اسی بارے میں متنازعہ سی ڈی، رہنماؤں کی پیشی09 April, 2007 | انڈیا بی جے پی: سی ڈی میں کیا ہے؟05 April, 2007 | انڈیا کرناٹک میں بی جے پی کا کھیل14 October, 2006 | انڈیا بی جے پی کے نئے صدر نامزد 02 January, 2006 | انڈیا گورکھپور:بی جے پی رکنِ پارلیمان بری06 February, 2007 | انڈیا ’قوم پرستی کی جانب واپسی‘23 December, 2006 | انڈیا بی جے پی اجلاس، کانگریس پرتنقید 22 December, 2006 | انڈیا ’بل کی منظوری، ملک کی بے عزتی‘10 December, 2006 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||