متنازعہ سی ڈی، رہنماؤں کی پیشی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کرنے والی متنازعہ سی ڈی کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما شیو شنکر پرساد اور مختار عباس نقوی الیکشن کمیشن کے سامنے وضاحت کے لیے حاضر ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے بی جے پی کو مزید وضاحت کے لیے کل تک کی مہلت دے دی ہے۔ کمیشن نے بی جے پی سے کہا ہے کہ کیوں نہ اس کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن ختم کر دی جائے۔ بی جے پی کی متنازعہ سی ڈی کے معاملے کی حتمی سماعت بدھ کو ہو گی۔ ادھر بی جے پی کے صدر راج ناتھ سنگھ اسی معاملے میں گرفتاری دینے کے لیے لکھنؤ پہنچ گئے ہیں۔ گرفتاری دینے سے قبل اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سی ڈی کے معاملے میں اپنے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے حکم پر الیکشن کمیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا ’اگر کوئی انتخابی افسر کوئی غلطی کرتا ہے تو کیا اس کے لیے الیکشن کمیشنر کی گرفتاری کا حکم جاری کیا جائے گا ؟‘ راج ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ متنازعہ سی ڈی سے بی جے پی کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔
سابق وزیر اعظم وی پی سنگھ بھی پیر کے روز انتخابی کمیشن میں حاضر ہوئے اور یہ دلیل دی کہ نفرت انگیز سی ڈی کا جاری ہونا ایک مجرمانہ فعل ہے اور اس کے لیے بی جے پی کے رہنماؤں کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی ضروری ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے صدر کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔ متنازعہ سی ڈی بی جے پی کے سینئر رہنا لال جی ٹنڈن نے اتر پردیش میں انتخابی مہم کے دوران با ضابطہ طور پر ایک نیوز کانفرنس میں جاری کی تھی۔ تاہم اس سی ڈی کے خلاف سابق وزیر اعظم وی پی سنگھ اور دیگر جماعتوں کی طرف سے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائے جانے کے بعد بی جے پی نے اس سی ڈی سے لاتعلقی ظاہر کی۔ پارٹی قیادت کا اب کہنا ہے کہ یہ سی ڈی ایک کارکن نے اپنے طور پر بنائی تھی جو غلطی سے جاری ہوئی تھی۔ |
اسی بارے میں بی جے پی: سی ڈی میں کیا ہے؟05 April, 2007 | انڈیا گورکھپور:بی جے پی رکنِ پارلیمان بری06 February, 2007 | انڈیا ’قوم پرستی کی جانب واپسی‘23 December, 2006 | انڈیا بی جے پی اجلاس، کانگریس پرتنقید 22 December, 2006 | انڈیا ’بل کی منظوری، ملک کی بے عزتی‘10 December, 2006 | انڈیا اقلیتوں کے لیے 15 نکاتی منصوبہ22 June, 2006 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||