BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سارک ایجنڈے پر صلاح ومشورہ
سربراہی اجلاس سے قبل وزراء خارجہ کا اجلاس ہو رہا ہے
سارک سربراہی اجلاس سے ایک روز قبل سارک ممالک کے وزراء خارجہ دلی میں اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

اس اجلاس کا افتتاح منگل کی صبح ہندوستان کے وزیراعظم منموہن سنگھ کریں گے اور امید کی جارہی ہے کہ اس اجلاس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بہتر اور منظم طریقہ کار کے تحت ایک ایکشن پلان بھی مرتب کیا جائے گا۔

ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری شیوشنکر مینن کے مطابق اس اجلاس میں نہ صرف ان نکات کا نفاذ شامل ہے جس پر پہلے سے ہی معاہدہ ہوچکا ہے بلکہ بقول ان کے ’دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہم مزید قدم اٹھانے کی پوزیشن میں بھی ہونگے‘۔

آزاد تجارت کے معاہدے سافٹا کے نفاذ کا سوال بھی اجلاس کا ایک اہم ایجنڈا ہے۔

آٹھ ممالک پر مشتمل علاقائی تعاون کی تنظیم ’سارک‘ کے اس اجلاس کے دیگر اہم ایجنڈوں میں جنوبی ایشیاء یونیورسٹی علاقائی فوڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی فنڈ کا قیام اور سڑک اور ریل کے ساتھ بری، بحری اور فضائی نقل و حمل کو آسان بنانا شامل ہے۔

اجلاس میں ہندوستان کے علاوہ پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان، مالدیپ اور افغانستان کے صدور اور وزراء اعظم شرکت کر رہے ہیں ۔

اس دوران سارک ممالک کے پارلیمنٹیرین، دانشوروں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور غیر سرکاری تنظیموں پر مشتمل ’پیپلز سارک‘ نے ایک بیان میں سارک ممالک کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایک بہتر جنوبی ایشیا بنانے کے لیے جامع اقدامات کریں۔

دلی میں ایک نیوز کانفرنس میں اس متبادل پلیٹ فارم کے رہنماؤں نے کہا کہ
’جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان مشترکہ تہذ یب و ثقافت کے ساتھ ساتھ مسائل بھی مشترک ہیں۔ انہون نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ سارک کے قیام کے دو عشرے گزرنے کے باوجود باہمی اشتراک و تعاون اور عوام دوستی کی پالیسیوں پر عمل نہیں ہو سکا ہے‘۔

’پیپلز سارک‘ نے مطالبہ کیا ہے کہ سارک کے چارٹر میں تبدیلی کی جائے کیونکہ یہ ابھی تک عو ام کی تمناؤں کو پورا نہیں کر سکا ہے۔

اسی بارے میں
ڈھاکہ: سارک کانفرنس ملتوی
02 February, 2005 | آس پاس
لولیتا کی نئی کہانی
13 March, 2004 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد