’سارک تاریخوں پر اعتراض نہیں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت نے کہا ہے کہ وہ سارک اجلاس کے لیے بنگلہ دیش کی جانب سے دی جانے والی تاریخوں پر کوئی اعتراض نہیں کرے گا۔ بھارتی محکمۂ خارجہ کے مطابق وزیرِ خارجہ نٹور سنگھ نے بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ مرشد خان کو اس بات سے مطلع کر دیا ہے۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے انڈونیشیا میں افریقی ایشیائی اجلاس کے دوران ملاقات بھی کی۔ بھارتی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے لیے سارک اجلاس کے سلسلے میں ہر تاریخ قابلِ قبول ہوگی اگر دیگر پانچ ممالک کو اس پر اعتراض نہ ہو۔ اس برس سارک سربراہی اجلاس دو مرتبہ ملتوی ہو چکا ہے۔ پروگرام کے مطابق سارک سربراہی اجلاس جنوری میں ہونا تھا تاہم اسے سونامی کی بناء پر ملتوی کردیا گیا۔ بعد ازاں فروری میں ہونے والے اجلاس کو اس وقت ملتوی کرنا پرا تھا جب بھارت نے نیپال میں شاہ گیانندرا کی جانب سے حکومت کی برطرفی پر احتجاج کرتے ہوئے سارک کانفرس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||