سارک اجلاس جلد بلانے کامطالبہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور سری لنکا نے سارک اجلاس جلد دوبارہ بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سری لنکا کی صدر چندریکا کماراٹنگا اور پاکستانی وزیر اعظم شوکت عزیز نے یہ مطالبہ اسلام آباد میں ایک ملاقات کے بعد کیا۔ اس سے قبل گزشتہ رات صدر جنرل پرویز مشرف نے سری لنکا کی صدر سے ملاقات میں کہا تھا کہ سارک ممالک کو کوئی ایسا طریقہ وضع کرنا ہو گا جس سے سارک اجلاس ملتوی نہ ہو سکے۔ سارک کا تیرھواں اجلاس اس ماہ کی آٹھ تاریخ کو ہونا تھا مگر بھارت کے اس اجلاس میں شرکت کی وجہ سے یہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا۔ سری لنکا کی صدر نے وزیر اعظم شوکت عزیز سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہا کہ وہ اور پاکستانای وزیر اعظم اس اجلاس کے جلد انعقاد کے لئے اپنی کوششیں کریں گے۔ بدھ کی شب دونوں ممالک نے صری لنکن صدر کے دورے کے اختتام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک تجارت، دفاع، تعلیم اور زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک نے آزادانہ تجارت کے معاہدے کے ابتدائی مسودے کی منظوری دی جس پر مزید بات چیت ہو گی۔ اس کے علاوہ پاکستان سری لنکا کو دس ملین ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا۔ دونوں ممالک کے طالبعلموں کے لئے ویزا فیس کی معافی اوردیگر معاہدوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کے رہنما اب اپریل میں سری لنکا کے شہر کولمبو میں ملاقات کریں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||