BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 December, 2003, 13:17 GMT 18:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’واجپئی کشمیریوں کو ساتھ لائیں‘
کشمیر: امید بڑھی ہے

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق صدر سردار عبدالقیوم نے کہا ہے کہ واجپئی کو کشمیری لیڈرو ں کو پاکستان ساتھ لانا چاہئیے۔

انہوں نے یہ بات بی بی سی اردو کے خصوصی پروگرام میں ’سارک اجلاس اور مسئلہ کمشیر‘ پر ایک گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ امور کی آڑ میں ’کشمیر کو بائی پاس نہیں کیا جانا چاہئیے۔‘

اسی گفتگو میں شرکت کرتے ہوئے کشمیری علیحدگی پسند لیڈر مولوی عباس انصاری نے کہا کہ کشمیری نمائندوں کو چننے کے لئے بین الاقوامی نگرانی میں آزادانہ انتخابات ہونے چاہییں۔

اس سوال پر کہ اگر کشمیریوں کو مسئلے کے حل کے لئے مذاکرات میں شامل کئے جانے کا مرحلہ سامنے آیا تو موجودہ تفرق کو مد نظر رکھتے ہوئے کشمیریوں کی نمائندگی کون کرے گا انہوں نے کہا:

’ایک آزاد الیکشن کمیشن بنایا جائے، اقوام متحدہ، یورپی ممالک یا سارک ممالک کے زیر نگرانی ایک الیکشن ہو، جس میں نہ پاکستان کی سربلندی ہو اور نہ بھارت کی مداخلت۔‘

’اس کے بعد جو بھی منتخب ہوںگے وہی نمائندگی کریں گے۔‘

عباس انصاری نے مزید کہا کہ سارک ممالک کے لئے اہم ترین مسئلہ یہ ہونا چاہئیے کہ دونوں ممالک بیٹھ کر مسئلہ کمشیر کا ہمشیہ کے لئے حل ڈھونڈیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپسی معاملات طے کرتے ہوئے کشمیریوں کے حالات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ باہمی تجارت بڑھانے یا دوسرے امور پر بہتری سے بنیادی مسلہ کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے حال ہی میں کہا تھا کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے دیر پا حل کے لئے ایک فارمولہ تیار کیا ہے۔ عباس انصاری نے اس بارے میں کہا کہ وہ تبھی اسے منظر عام پر لائیں گے جب انہیں مذاکرات کے کسی عمل میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ’ہم یہ فارمولہ یا روڑ میپ لوگوں کے سامنے رکھیں گے جب کشمیریوں کو شامل کیا جائے۔۔۔ ہمیں تو مانتے ہیں، کشمیروں کو بھارت اور پاکستان دونوں نے بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے۔‘

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد