’سیاچن مفاہمت خارج از امکان‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی بری فوج نے متنازع سیاچن گلیشئر پر پاکستان سے مفاہمت کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔ بھارتی بری فوج کی جانب سے یہ بیان اس وقت آ یا ہے جب کے دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کا ایک نیا دور ہونے ہی والا ہے۔ ایک ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت کی پوزیشن گلیشیر پر مستحکم ہے۔ پاکستان اور بھارت آیندہ ہفتے دہلی میں دیگر امور کی ساتھ ساتھ سیاچن کے تنازع پر بھی بات چیت کرنے والے ہیںگ سیاچن پاکستان اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے حصوں کے درمیان واقع ہے اور دنیا کا سب بلند میدان جنگ تصور کیا جاتا ہے۔ اس گلیشئر پر دونوں ملکوں کے درمیان جنگ سے زیادہ ہلاکتیں سردی شدت کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ سیاچن پر بھارتی فوج کے ایک اعلیٰ فوجی اہلکار نے کہا ہے کہ سیاچن بھارت کے لیے دفاعی اور حکمتِ عملی کے اعتبار سے انتہائی اہم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کو اس گلیشئر پر ہونے کی وجہ سے پاکستان پر برتری حاصل ہے اور وہ اس سے پس پا نہیں ہو سکتا۔ اس افسر کا کہنا ہے کہ پاکستان اس گلیشئر کو غیر فوجی بنانا چاہتا ہے لیکن اس کے نظریں بھی یہاں تک نہیں پہنچ سکتیں۔ بھارت اس گلیشئر کی فوجی حد بندی چاہتا ہے جب کہ پاکستان گلیشئر پر بھارت کا قبضہ قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ | اسی بارے میں سیاچن، مذاکرات پھر بے نتیجہ24 May, 2006 | انڈیا سیاچن کے لیے پرائیویٹ پروازیں 15 July, 2005 | انڈیا ’سیاچن کوامن کا پہاڑ بننا چاہیے‘ 12 June, 2005 | انڈیا ’سیاچن پر موجودہ صورتحال مان لیں‘26 May, 2005 | انڈیا سیاچن گلیشیئر پر فوجی مذاکرات29 September, 2004 | انڈیا سیاچن: بھارت، پاک مذاکرات06 August, 2004 | انڈیا سیاچن: مذاکرات کا پہلا دور مکمل05 August, 2004 | انڈیا سیاچن : بہادری کے غلط دعوے07 May, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||