انڈیا: ارکانِ پارلیمان میں ہاتھا پائی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی پارلیمینٹ میں بہار کی صورتحال پر بحث کے دوران الزام تراشیوں سے صورتحال اتنی خراب ہو گئی کہ ارکان ہاتھا پائی پر اتر آئے۔ پارلیمینٹ میں بحث و تکرار اور تلخ کلامی تو اکثر ہوتی رہتی ہے لیکن لوک سبھا میں بہار میں امن وامان کی صورت حال پر بحث کے دوارن حریف جماعتوں کے ارکان کے درمیان نوبت مار پیٹ تک پہنچ گئی۔ جنتادل یونائیٹڈ کے رکن پربھوناتھ سنگھ نے آرہ ضلع میں عصمت دری کے ایک واقعے میں حریف جماعت جنتا دل کے رہنما اور مرکزی وزير لالو پرساد یادو کے رشتے داروں کے ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ لالو پرساد یادو اور ان کے رشتےدار کا نام آتے ہی ان کی جماعت آر جے ڈی کے اراکین مسٹر سنگھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے لگے۔ ماحول کی نزاکت دیکھتے ہوئے سپیکر سومناتھ چیٹرچی نے ایوان کی کارروائی ایک گھنٹے کے لیئے ملتوی کردی لیکن کارروائی ملتوی کیئے جانے کے باوجود دونوں جماعتوں کے اراکین ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ بعض سیئنر ارکان کو مار پیٹ روکنے کے لیئے دخل دینا پڑا۔ جب ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو مرکزی وزیر لالو پرساد یادو نے اپنی جماعت کی طرف سے معافی مانگی لیکن کہا کہ ’ان سب کے لیئے حزب اختلاف ہی ذمے دار ہے‘۔ مسٹر یادو کے بیان کے رد عمل میں جے ڈی یو کے رکن پارلیمان پربھوناتھ سنگھ نے لوک سبھا سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا تاہم سپیکر سوم ناتھ چیٹرجی نے ایوان کو یقین دلایا کہ وہ مسٹر سنگھ کو لوک سبھا میں واپس لے آئیں گے۔ پارلیمانی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات ریاستی اسمبلیوں میں تو کبھی کبھار ہوتے رہے ہیں لیکن پارلیمنٹ میں اس طرح کے واقعات کم دیکھنے کو ملے ہیں۔ | اسی بارے میں بہار انتخابات اور نکسلی تحریک24 January, 2005 | انڈیا بہار انتخابات مسائل کا شکار11 January, 2005 | انڈیا کوٹہ: بہار کے وزیراعلیٰ کی مشکل20 May, 2006 | انڈیا بہار پنچایتی انتخابات: ایک خاموش انقلاب07 May, 2006 | انڈیا ریاست بہار کے پنچایتی انتخابات22 April, 2006 | انڈیا بہار میں پانی کی شدید قلّت10 April, 2006 | انڈیا بہار نجکاری کے راستے پر01 June, 2006 | انڈیا بہار میں ڈاک ٹکٹوں کی قلت19 August, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||