حملہ آوروں کی مخبری پر انعام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پولیس نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص گرینیڈ حملے کرنے والے شدت پسندوں کو پکڑنے میں پولیس کی مدد کرے گا اسے انعام دیا جائیگا۔ ریاستی حکومت نے شدت پسندوں کو پکڑنے کے لیۓ پہلی بار انعام کا اعلان کیا ہے ۔ اعلان کے مطابق شدت پسندوں کو پکڑنے والے کو ایک لاکھ روپے کا انعام اور سرکاری نوکری دی جائیگی۔ گذشتہ تین مہینوں میں کشمیر میں کئی گرینیڈ حملے ہوئے جن میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہو ئے ہیں۔ اس انعام کا اعلان جمعرات کو ایک مقامی اخبار میں اشتہار کے ذریعے کیا گیا ہے۔ جس میں لکھا تھا’ہائی ویز اور بازاروں میں گرینیڈ حملے کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ جو شخص ان حملہ آوروں کو پکڑنے میں پولیس کی مدد کریگا اسے ایک لاکھ روپے اور سرکاری نوکری انعام میں دی جائیگی‘۔ اشتہار میں یہ بھی لکھا تھا کہ شدت پسندوں کو پکڑنے میں پولیس کی مدد کرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی جائیگی۔ پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ حال ہی میں ریاستی حکام نے لشکر طیبہ کے ایک اعلی عہدیدار کو پکڑنے میں مدد کرنے کے لیئے ایک شخص کو پانچ لاکھ روپے کا انعام دیا تھا اور ایک اور شخص کو لشکر طیبہ کے ہی ایک کارکن کو پکڑنے کے لیئے 30 ہزار روپۓ کا انعام دیا تھا۔ | اسی بارے میں سیاحوں پر حملہ متعدد زخمی31 May, 2006 | انڈیا مشتعل ہجوم پر فائرنگ، دو ہلاک31 May, 2006 | انڈیا ’کشمیر: سیر جاری رکھیں گے‘27 May, 2006 | انڈیا گول میز کانفرنس سےپہلے حملہ24 May, 2006 | انڈیا سرینگر: حملے میں آٹھ افراد ہلاک21 May, 2006 | انڈیا کشمیر:4 عسکریت پسند ہلاک 16 May, 2006 | انڈیا شدت پسندوں سمیت چار ہلاک10 May, 2006 | انڈیا بنارس حملوں کا ’ملزم‘ ہلاک09 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||