خوشبو: معافی نہیں دوں گی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی ادارکارہ خوشبو اپنی ایک قابل اعتراض تصویر شائع کرنے پر ’میکسم‘ نامی رسالے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر رہی ہیں۔ خوشبو نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے رسالے کی طرف سے ان کی زیر جامے میں تصویر شائع کرنے پرمعذرت کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ یہ جعلی تصویر اس رسالے کے حال ہی میں شروع کیے جانے والے بھارتی ایڈیشن میں شائع کی گئی تھی۔ خوشبو گزشتہ سال بھی شادی سے پہلے جنسی تعلقات پر ہونے والی ایک بحث میں پڑنے سے اخبارات کی توجہ کا مرکز بنی تھیں۔ جنوبی بھارت کے شہر مدراس (چینائی) میں پولیس حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے خوشبو کی درخواست پر اس رسالے کی تمام کاپیاں ضبط کرنے اور رسالے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پورے صفحے کی تصویر میں خوشبو کو ایک کالے انڈرویر میں دکھایا گیا تھا۔ اس تصویر کے شائع ہونے کے بعد خوشبو نے رسالے کی طرف سے پیش کی گئی معذرت کو رد کرتے ہوئے عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خوشبو نے کہا کہ وہ کسی قسم کی مفاہمت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور ان لوگوں کو سزا ضرور ملنی چاہیے جو عورت کو خرید و فروخت کی اشیاء تصور کرتے ہیں۔ رسالے کے مدیر سنیل مہرا نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ خوشبو اس معاملے کو عدالت میں نہیں لے جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس تصویر کے شائع ہونے پر خوشبو سے دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتے ہیں۔ |
اسی بارے میں بنگلور کا ننھا ہدایتکار25 January, 2006 | فن فنکار مائیکل جیکسن برقعے میں26 January, 2006 | فن فنکار موزارٹ کی دو سو پچاسویں سالگرہ27 January, 2006 | فن فنکار برائن ایڈمز کی صدر سے ملاقات30 January, 2006 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||