برائن ایڈمز کی صدر سے ملاقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی شہرت یافتہ پاپ سنگر اور گٹارسٹ برائن ایڈمز اور شہزاد رائے نے پیر کی شب اسلام آباد میں صدر پرویز مشرف سے ملاقات کی ہے۔ برائن ایڈمز نے سنیچر کی شب کراچی میں ایک میوزک کنسرٹ کیا تھا، یہ کنسرٹ نامور گلوکار شہزاد رائے کی تنظیم زندگی ٹرسٹ نے منعقد کرایا تھا۔ ملاقات میں صدر پرویز مشرف نے شہزاد رائے کی کوششوں کو سراہا اور ان کے ٹرسٹ کے لیے پانچ ملین روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ بی بی سی کو صدر مشرف سے ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے زندگی ٹرسٹ کے ایگزیکیٹو نوید حیدر نے کہا کہ برائن نے صدر مشرف کو بتایا کہ چار ماہ قبل شہزاد رائے ان کے پاس پاکستان میں کنسرٹ کرنے کی دعوت لیکر آئے تھے جو انہوں نے قبول کی اور اس دعوت پر یہاں آکر انہیں بہت اچھا لگا۔ برائن نے بتایا کہ انہیں کراچی میں اتنا بڑا مجمع دیکھ کر بہت خوشی ہوئی وہ کوشش کرینگے کے پھر پاکستان آئیں۔
واضح رہے کہ زندگی ٹرسٹ نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں اسکول کھولنے کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے کراچی کے اربین سی کنٹری کلب میں برائن ایڈمز کا کنسٹرٹ منعقد کیا تھا۔ اس کنسرٹ میں برائن ایڈمز نے دو گھنٹے پرفارم کیا اور شہزاد رائے نے بھی ان کا ساتھ دیا۔ تین مرتبہ انہوں نے آخری گیت گایا مگر ہر بار انہیں ونس مور ونس مور کی فرمائش پر اسٹیج رکنا پڑا۔ لوگوں کا ایک بڑا ہجوم تھا جس میں لڑکیاں بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں، شرکا نے برائن ایڈمز کے ہمراہ گیت گائے اور اس کے گٹار کی تاروں پر جھومتے رہے۔ اس کنسرٹ کا ٹکٹ ساڑہ تین ہزار روپے تھا منتظمیں کا کہنا ہے کہ کنسٹرٹ میں دس ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ جبکہ زندگی ٹرسٹ کے بانی شہزار رائے نے کنسٹرٹ سے قبل ایک پریس کانفرنس میں اس امید کا اظہار کیا تھا کہ اس کنسٹرٹ سے انہیں دو کروڑ کی آمدنی ہوگی۔ِ برائن ایڈمز پیر کی شب واپس روانہ ہوجائینگے۔ کراچی میں یوں تو غیر ملکی فنکار پرفارم کرتے رہتے ہیں مگر ماضی قریب میں کسی مغربی گلوکار کی یہ پہلی پرفارمس تھی۔ | اسی بارے میں سنگر برائن ایڈمز کراچی آئیں گے 05 January, 2006 | پاکستان کاغان: معاوضوں میں فراڈ کا الزام 21 November, 2005 | پاکستان رفاہی ادارووں میں زکوۃ کی جنگ25 November, 2003 | پاکستان بسنت: پتنگیں، موسیقی اور دعوتیں05 February, 2005 | پاکستان موسیقی کا پہلا پاکستانی میگزین13 September, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||