BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 September, 2004, 11:42 GMT 16:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موسیقی کا پہلا پاکستانی میگزین

ورلڈ میوزک کا سرورق
ورلڈ میوزک کا سرورق
پاکستان میں موسیقی کا پہلا میگزین ’ورلڈ میوزک‘ ستمبر کے آخری ہفتے سے بازار میں دستیاب ہو گا۔

اس بائے منتھلی میگزین کے چیف ایڈیٹر نامور موسیقار ارشد محمود ہیں جو فیض احمد فیض کے کلام کے لیے منفرد دھنیں تخلیق دینے میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔

ورلڈ میوزک کی ادارت جاوید انصاری کریں گے۔ پاکستان میں ملکی اور غیر ملکی موسیقی کے مداحوں کے لیے یہ ایک اچھا موقعہ ہو گا کہ انگریزی زبان میں چھپنے والے اس رسالے کے ذریعے وہ نہ صرف اپنے پسندیدہ گلوکاروں کے بارے میں پڑھ سکیں گے بلکہ موسیقی کی باریکیوں سے بھی آگاہ ہو سکیں گے۔

میگزین کے چیف ایڈیٹر کے مطابق اس میگزین میں موسیقی کی تازہ ترین خبروں اور ملکی اور غیر ملکی گلوکاروں اور موسیقاروں سے گفتگو کے علاوہ کچھ ایسے سلسلے بھی شروع کیے جائیں گے جو موسیقی کی روح سمجھنے میں مدد گار ہوں گے۔

ان کے بقول اس میگزین میں ایسے مضامین بھی پڑھے جا سکیں گے جو موسیقی کے طلبا کے لیے لائبریری کے مواد کا کردار ادا کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا اس پر کافی ریسرچ کے بعد مواد کو قابل اشاعت بنایا جائے گا۔

ورلڈ میوزک کے ہر شمارے میں مشہور تھیٹر آرٹسٹ، کمپیئر اور اردو و انگریزی زبان میں تحت اللفظ پر عبور رکھنے والے ضیاء محی الدین بھی اپنا کالم لکھیں گے۔

اس کے علاوہ لاہور کے کالم نویس اور فنکار شعیب ہاشمی بھی ورلڈ میوزک کے قلم آزمائیں گے۔

ورلڈ میوزک کے لیے اپنی تحریری خدمات دینے والوں کے نام یہیں ختم نہیں ہو جاتے بلکہ پاکستان ٹیلی وژن کو ففٹی ففٹی جیسے پروگرام کے لیے پروڈکشن کی خدمات انجام دینے والے شعیب منصور اور پاکستان میں جاز موسیقی کے حوالے سے مشہور عامر زکی کے مضامین بھی اس میں شامل کیے جائیں گے۔

موسیقی کی تعلیم کے سلسلے میں کلاسیکی موسیقی پر گہری نظر رکھنے والے ایس ایم شاہد کی مدد بھی لی جائے گی۔

آڈیو سٹوڈیو سے متعلق معلوماتی سیریز کا سلسلہ ای ایم آئی کے اقبال آصف شروع کریں گے۔ اقبال آصف اب بھی ای ایم آئی سے وابستہ ہیں اور میڈم نور جہاں سے لے کر نصرت فتح علی خان مرحوم کو ریکارڈ کر چکے ہیں۔

قارئین کے لیے دو صفحات مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہ ورلڈ میوزک پر اپنی آراء کا اظہار بھی کر سکیں۔

کراچی سے چھپنے والے ورلڈ میوزک کے شمارے پاکستان کے علاوہ بھارت، برطانیہ اور امریکہ میں دستیاب ہوں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد