سنگر برائن ایڈمز کراچی آئیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی شہرت یافتہ پاپ سنگر اور گٹارسٹ برائن ایڈمز انتیس جنوری کو کراچی پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ ایک میوزک کنسرٹ میں شرکت کریں گے۔ اس کنسرٹ کا انتظام پاکستانی گلوکار شہزاد رائے کی این جی او ’زندگی ٹرسٹ‘ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ بدھ کے روز شہزاد رائے نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ کنسرٹ اریبین سی کنٹری کلب میں منعقد کیا جائے گا اور اس سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی تنظیم کی جانب سے چلائے جانے والے اسکولوں پر خرچ کی جائےگی۔ برائن ایڈمز کا تعلق کینیڈا سے ہے۔ انہوں نے انیس سو تراسی میں اپنے البم ’اسٹریٹ فرام دی ہارٹ‘ سے مقبولیت حاصل کی۔ ان کا گانا ’ایورا تھنگ آئی ڈو‘ سپر ہٹ ثابت ہوا۔ اس کے بعد ’اٹس لائیک اے نائف‘ اور ’دِس ٹائیم‘ ان کے ہٹ گیت رہے۔ نیلی جینز اور سفید ٹی شرٹ پہن کر دیوانہ وار گٹار بجانے والے برائن ایڈمز نے انیس سو نوے کے عشرے تک نوجوانوں کے دلوں پر راج کیا۔ اب تک ان کے پینتیس البم آچکے ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں غیر ملکی گلوکاروں اور فنکاروں کو چیریٹی شوز میں مدعو کرنے کے رجحاں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کی ابتدا اس وقت ہوئی تھی جب عمران خان کے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لئے بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے ایک ’ٹیلی تھون‘ شو کیا تھا۔ | اسی بارے میں لالی وڈ: کل اور آج (3)02 May, 2005 | پاکستان محمد رفیع کی چاہت کا جنون 31 July, 2005 | فن فنکار آرمسٹرانگ اور شیرل کرو کی منگنی06 September, 2005 | کھیل برٹنی کے ہاں بیٹے کی پیدائش15 September, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||