آرمسٹرانگ اور شیرل کرو کی منگنی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی سائیکلنگ کے ہیرو لانس آرمسٹرانگ اور راک سنگر شیرل کرو نے اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے۔ سات مرتبہ ٹور دی فرانس جیتنے والے لانس آرمسٹرانگ اور شیرل کرو نے سن ویلی، آئیڈاہو میں چھٹیاں گزارتے ہوئے منگنی کا اعلان کیا۔ تاہم ابھی تک انہوں نے شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ آرمسٹرانگ نے جولائی میں ساتویں مرتبہ ٹور دی فرانس جیتنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ لیکن اس کے بعد سے ان پر ممنوعہ دوائیاں استعمال کرنے کا الزام لگتا رہا ہے۔ ایک فرانسیسی اخبار ’لکیپ‘ نے آرمسٹرانگ پر الزام لگایا کہ انہوں نے 1999 میں خون کی گردش کو تیز کرنے والی دوائی استعمال کی تھی۔ آرمسٹرانگ اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ یہ آرمٹسرانگ کی دوسری شادی ہے۔ ان کے پہلی بیوی کرسٹن سے تین بچے ہیں۔ جبکہ راک سٹار شیرل کرو نے، جو اپنے مشہور گانے ’آل آئی وانا ڈو‘ اور ’اف اٹ میکس یو ہیپی‘ کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، پہلے کبھی شادی نہیں کی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||