BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 03 November, 2004, 13:40 GMT 18:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کیری کیمپ خاموش، افسردہ
 کیری کیمپ
اب جیت کا جوش اور ولولہ کم ہو کر افسردگی میں بدل گیا ہے
بوسٹن کے کوپلے سکوائر میں شام بڑی پرُامیدی سے شروع ہوئی۔ جان کیری کے ہزاروں حمایتی یہاں جمع ہوئے کہ آج اس جگہ پر جیت کا جشن منائیں گے۔

ڈیموکریٹس خوش تھے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ووٹ ڈالنے گئے ہیں اور ایگزٹ پولز سے یہ بھی پتہ چل رہا تھا کہ فیصلہ کن کردار ادا کرنے والی ریاستوں میں جان کیری کو برتری حاصل ہے۔

لیکن جیسے جیسے رات ہوتی گئی اور انتخابات کے نتائج کیری گروپ کی امیدوں سے مختلگ آنا شروع ہوئے، یہی ہنستا مسکراتا ہجوم خاموش ہوا اور پھر کم ہونا شروع ہو گیا۔

رات کے آغاز میں سینیٹر کیری کی بہن ڈائنا کیری نے ڈیموکریٹس کا حوصلہ یہ کہہ کر بڑھایا تھا کہ لوگ زیادہ تعداد میں آ کر ووٹ ڈال رہے ہیں۔ راک سٹار جیمز ٹیلر نے ایک بڑے مجمع کے سامنے شیرل کرو، کیرول کنگ اور جان بون جوی کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔

لیکن ساتھ ہی لگی ایک بڑی ٹی وی سکرین نے بری خبریں دینی شروع کر دیں اور ساتھ ہی ساتھ مجمع کا موڈ یہ سن کر خراب ہونا شروع ہو گیا کہ ابتدائی نتائج کے مطابق فلوریڈا اور اوہایو میں صدر بش جیتنا شروع ہو گئے ہیں۔

ڈیموکریٹ پارٹی کے ایک حمایتی نے کہا ’میں بہت مایوس ہوں، سچپوچھیے تو مجھے نہیں معلوم کہ صدر بش کے ہوتے ہوئے میرا ملک اگلے چار تک کیسے قائم رہے گا‘۔

ایک اور حمایتی نے کہا کہ ’ہم اوہایو پر انحصار کر رہے تھے لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ یہ بش کے لیے ہے۔ ہم نے تو اب امیدیں بھی ترک کر دیں ہیں‘۔

لیکن ڈیموکریٹ پارٹی کے نائب صدارت کے امیدوار جان ایڈورڈ نے کہا ہے کہ وہ ایک ایک ووٹ کے لیے لڑیں گے۔

ڈیموکریٹ ووٹروں سے خطاب کرتے ہوئے جان ایڈورڈ نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹ ووٹروں نے چار سال تک اس جیت کا انتظارکیا ہے اور وہ ایک رات اور بھی انتظار کر سکتے ہیں لیکن وہ ایک ایک ووٹ کے لیے لڑیں گے۔

جان کیری کی انتخابی مہم کے عہداداروں کا مطالبہ ہے کہ اوہایو میں تمام ’عبوری ووٹوں‘ کی پڑتال ہونا چاہیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد