فیصلہ کن ریاستیں توجہ کامرکز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدارتی انتخابات میں پولنگ ختم ہونے کے ساتھ ہی اب لوگوں کی توجہ چند فیصلہ کن ریاستوں پر مرکوز ہوگی۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کا نتیجہ ان چند ریاستوں پر منحصر ہے جہاں کسی ایک حریف کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہوگی۔ ہوسکتا ہے کہ ان اہم ریاستوں میں نتائج کا فیصلہ چند ہزار ووٹوں سے ہو۔سیاسی جماعتوں کو معلوم ہے کہ ان ریاستوں میں اپنے حامیوں کو پولنگ اسٹیشنوں تک لانا مشکل کام ہے۔ لیکن رائے عامہ کے جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ رائے دہندگان کو اس بات کی فکر ہے کہ کسی قانونی تنازعہ کی وجہ سے ان کے ووٹوں کی گنتی نہیں ہوگی جیسا کہ چار سال قبل فلوریڈا میں ہوا تھا جب ووٹوں کی گنتی پرایک طویل قانونی لڑائی کے بعد معمولی ووٹوں کے فرق سے صدر بش کی جیت کا اعلان کر دیا گیا تھا۔
فلوریڈا میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ووٹروں نے نئے الیٹرانک ووٹنگ سسٹم کے بارے میں تشویش ظاہر کی ہے امریکی ووٹر ان انتخابات میں نہ صرف نئے صدر اور نائب صدر کا انتخاب کریں گے بلکہ کانگریس کے ارکان ، ریاستی گونر ، اور مقامی افسران کا بھی انتظار کریں گے۔ اس کے علاوہ رائے دہندگان سو سے زیادہ اہم موضوعات کے لئے بھی ووٹ ڈالیں گے۔مثال کے طور پر کیلیفورنیا کے لوگ اس بارے میں ووٹ ڈالیں گے کہ آیا ان کی ریاستوں کو متنازعہ سٹیم سیل کی ریسرچ پر لاکھوں ڈالر خرچ کرنے چاہیں ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||