BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 05 December, 2005, 11:35 GMT 16:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایل او سی کھلی، کوئی نہیں آیا

لائن آف کنٹرول
دونوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے کے بعد اس مقام کو لوگوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا تھا
بھارت کے زیرانتظام جموں وکشمیر میں پونچھ کے چکاندا باغ علاقے میں پیر کو ایک بار پھر لائن آف کنڑول (ایل او سی) کھولی گئی لیکن پاکستان کی طرف سے کسی کواس پار آنے کی اجازت نہیں ملی-

دونوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے کے بعد اس مقام کو لوگوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا تھا-

سرکاری ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ پیر کوتقریبا تین بجے ایل او سی کو چکاندا باغ علاقے کی جانب سے کچھ دیر کے لیے کھول دیا گیا-

مقامی انتظامیہ کے ایک اعلی حکام کے مطابق پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے کسی بھی باشندے کو پیر کوایل او سی پار کرنے کی اجازت نہیں ملی-

ایک اعلی افسر کا کہنا تھا کہ’پاکستان نے 71 لوگوں کی فہرست دی تھی لیکن ان میں سے کسی کو بھی بھارتی انٹیلیجنس بیورونے ’کلئیر‘ نہیں کیا-

انہوں نے کہا کہ تقریبا پندرہ دنوں بعد اس مقام پرایک بار پھر ایل اوسی کھولی جائےگی اوراگر ان افراد کی تفتیش 'وریفکیشین' مکمل ہوگئی تو ’ان میں سے کچھ کو اس پار آنے کی اجازت ملے گی‘-

اس مقام سے نومبرکی 21 تاریخ کو پونچھ علاقہ سے تعلق رکھنے والے سات افراد ایل او سی کے پار اپنے رشتہ داروں کی مدد اور خیریت معلوم کرنے کےلیے
پاکستا‎ن کے زیرانتظام علاقے میں داخل ہوئےتھے جن میں سے تین لوگ پیر کو واپس لوٹے۔ ایل او سی پارکرنے والے ان افراد میں کچھ عورتیں بھی ‎شامل تھیں-

اس مقام پر موجودایک مقامی صحافی نے بتایا کہ پچھلے ماہ سرحد کھولنے کے موقع پر دونوں جانب کے فوجی اور سول انتظامیہ کے افسران خاصی تعداد میں موجود تھے لیکن پیر کواس مقام پر کوئی بھی موجود نہیں تھا-

دونوں ممالک نے اتفاق رائے سے کنٹرول لائن کو پانچ مقامات پرکھول دیا ہے-

کھولے گئے کراسنگ پوائنٹس میں نوسیری۔ ٹیتھوال، چکوٹھی۔اُڑی، راولا
کوٹ- پونچھ اور تتاپانی۔میندھر شامل ہیں-

اسی بارے میں
پہلاگروپ ایل او سی کے پار
19 November, 2005 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد