BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 November, 2005, 10:41 GMT 15:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایل او سی: پہلےتین مقامات کھلیں گے

ایل او سی
متاثرین امداد کے لیے اب ایل او سی سے دور جا رہے ہیں(فائل فوٹو)
ہندوستان میں حکام کا کہنا ہے کہ سات نومبر تک صرف تین مقامات پر ہی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کھولی جا سکے گی اور باقی دو جگہوں پر بعد میں کھلنے کی امید ہے۔

اس سے قبل بھارت اور پاکستان نے بات چیت کے بعد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے پانچ جگہوں پر ایل او سی کھولنے پر اتفاق کیا تھا ۔

ہندوستانی فوج اور انتظامیہ کے اہلکاروں نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ آئندہ سات نومبر تک جموں کے علاقے میں پونچھ، راول کوٹ، سرینگر میں اڑی اور ٹیتھوال کے پاس ہی لائن آف کنٹرول کھولنا ممکن ہے۔

انکا کہنا تھا کہ باقی دو مقامات میندھر اور حاجی پور میں ابھی روڈ کی مرمّت ہونی ہے اس لیے انہیں بعد میں کھولا جائيگا۔

انہوں نے بتایا کہ ’چونکہ خراب راستوں کو درست کرنا باقی ہے اس لیے ان دو جگہوں پر چار یا پانچ روز مزید لگ سکتے ہیں‘۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں جانب کے لوگوں کو ایل او سی پار کرنے کی اجازت ہوگی لیکن اس کے لیے انہیں انتظامیہ کی طرف سے ایک خصوصی اجازت نامہ جاری کیا جائیگا۔

ایل او سی پار کرنے کے خواہشمند لوگوں کو اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے کم سے کم دس روز قبل عرضی دینی ہوگی اور ایک ہفتے تک رکنے کی اجازت ہوگی لیکن ضرورت پڑنے پر اس مدّت میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

افسران کا کہنا تھا کہ پہلے روز ایل اوسی پار کرنے کے لیے بہت سی درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور اسکی ایک فائنل لسٹ تیار کی جارہی ہے۔ انکے مطابق زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے بہت سی اشیاء بھی روانہ کی جائینگی لیکن اس کا طریقہ کار کیا ہوگا اس پر ابھی بات چیت ہورہی ہے۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق اڑی میں کمان پوسٹ سے مظفرآباد جانے والا راستہ فوج نے کھول دیا ہے۔ یہ سڑک ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی دارالحکومت سری نگر کو مظفرآباد سے جوڑتی ہے۔ گزشتہ ماہ کے زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان مظفرآباد کے علاقے میں ہوا۔

اسی بارے میں
کنٹرول لائن پر بات چیت
28 October, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد