ایل او سی کھلنے میں مزید تاخیر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کا کہنا ہے کہ سری نگر میں تیسری جگہ ٹنگڈھر میں لائن آف کنٹرول دس نومبر کی بجائے اب بارہ نومبر کو کھلے گی۔ حکومت نے اسکے علاوہ دیگر دو مقامات پر بھی ایل او سی کھلنے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیتھوال کے پاس ٹنگھڈر میں ایل او سی پر تیسرا کرانسگ پوائنٹ دس نومبر کو کھلنا طے تھا لیکن چونکہ دریائے کشن گنگا پر پل کی تعمیر کا کام ابھی بھی پورا نہیں ہو سکا ہے اس لیے اسے بارہ نومبر کو کھولا جائیگا۔ بیان کے مطابق اس پل کی تعمیر پاکستانی فوج کر رہی ہے جو لوگوں کے پیدل آنے جانے کے لیے ہے۔ لیکن ابھی بھی وہ استعمال کے لائق نہیں ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ میندھر میں بلونی کے مقام پر ایل او سی چودہ نومبر کو کھولی جائیگی جبکہ اڑی میں سلیکوٹ پر سولہ تاریخ کو کھلےگی۔ گزشتہ ہفتے ان دونوں مقامات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔ زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے بھارت اور پاکستان نے پانچ مقامات پر ایل او سی کھولنے پر اتفاق کیا تھا تاکہ مصیبت کی گھڑی میں مدت سے بچھڑے لوگ ایک دوسرے سے ملاقات کر سکیں۔ اکتوبر کے آخری ہفتے میں مذاکرات کے بعد اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ ایل او سی سات نومبر کو کھلے گی لیکن اس دن صرف چکن دباغ میں کھل سکی تھی۔ بدھ کے روز (آج) ایل او سی کمان پوسٹ پر کھولی گئی تھی اور امکان تھا کہ جمعرات کو (کل) ٹیتھوال میں کھل جائیگی لیکن اسے پھر موخر کردیا گیا ہے۔ |
اسی بارے میں لوگ اب بھی آ جا نہیں سکتے09 November, 2005 | پاکستان کنٹرول لائن، لوگوں کا غصہ07 November, 2005 | پاکستان ایل او سی:سخت حفاظتی انتظامات06 November, 2005 | پاکستان امدادی ٹرک تیار، کنٹرول لائن کھلےگی06 November, 2005 | پاکستان کشمیری خاندانوں کو پہلی ترجیح30 October, 2005 | پاکستان متاثرین ایل او سی سے جا رہے ہیں29 October, 2005 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||