’بہتر زندگی کے لیے ایل او سی پار‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی فوج نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر لائن آف کنٹرول پار کرنے والے ایک پاکستانی خاندان کے نو افراد نے اپنے آپ کو ان کے حوالے کر دیا ہے۔ فوج کے ایک ترجمان کرنل ڈ ک بڈولہ نے کہا کہ شبیر حسین شاہ، ان کی اہلیہ اور سات بچوں کا تعلق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جنگروٹ گاؤں سے ہے اور انہوں نے اپنے آپ کو پونچھ میں بھارتی فوج کے حوالے کیا۔ شبیر حسین شاہ کی عمر اڑتالیس سال ہے۔ ترجمان کے مطابق شبیر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وہ انیس سو اٹھہتر میں لائن آف کنٹرول پار کر کے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں داخل ہوئے تھے لیکن وہاں انہیں تعصب کا سامنا کرنا پڑا اور اب وہ بہتر معیار زندگی کی تلاش میں ہیں۔ فوج نے ابتدائی تفتیش کے بعد اس خاندان کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے سات افراد پر مشتمل ایک خاندان بھارت کے زیر انتظام کشمیر سے لائن آف کنٹرول پار کر کے پاکستان کی طرف داخل ہو گیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||