BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 05 September, 2005, 02:58 GMT 07:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کھل کر بات کریں گے: میر واعظ
کشمیری رہنما پاکستان میں
بھارت کے زیر انتظام کشمیر سے رہنماؤں نے تین ماہ قبل پاکستان کا دورہ کیا تھا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر سےعلیحدگی پسند تنظیم آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ایک دھڑے کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے والے ہیں اور اس ملاقات کے لیے حریت کانفرنس کے مذکورہ دھڑے کے رہنما دِلّی پہنچ چکا ہے۔

اس دھڑے کے رہنما میرا واعظ عمر فاروق اور عباس انصاری ہیں اور میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ وہ اور ان کے ساتھی بھارتی وزیراعظم سے کھل کر اور کشمیر کے حل کی بات کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات ایک مختلف ماحول میں ہو رہی اور اس میں کشمیر کے مسئلے کا حل اور امن کے قیام کے لیے کوششوں پر بات کی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں بات چیت ہو رہی ہے ہم بھی بات کر رہے ہیں اور یہ ایک اچھی بات ہے کہ بھارت پاکستان اور پاکستان بھارت سے کشمیری دونوں سے بات چیت کریں اور مسئلے کا حل نکالنے کوششیں کریں۔

دلی میں نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس بات کی ملاقات کی اہم بات یہ ہے کہ اس بار شرائط کی باتیں نہیں ہو رہی ہیں تاہم یہ ابتدائی بات چیت ہے اور پہلی بار کشمیری علیحدگی پسند رہنماؤں کی وزیراعظم سے ملاقات ہو رہی ہے لیکن اس کے باوجود بہت زیادہ امیدیں نہیں لگائی جانی چاہیں۔

عمر فاروق نے بی بی سی کو بتایا کہ بات چیت کا مقصد مسئلہ کشمیر کا پر امن اور دیر پا حل تلاش کرنا ہے۔

تین ماہ قبل حریت رہنماؤں نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا دورہ کیا تھا اور اسلام آباد میں پاکستان کے صدر سے ملاقات کی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد