پولیس فائرنگ، 12 طلباء ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی شمال مشرقی ریاست میگھالے کے دو اضلاع میں بارہ طالب علموں کی ہلاکت کے بعد فوج طلب کر لی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گارو ہلز ریجن میں طالب علموں پر پولیس نے فائرنگ کی جس سے بارہ طالب علم ہلاک ہو گئے۔ اس ماہ کے آغاز پر طالب علمموں نے حکومت کی تعلیمی اصلاحات کی تجاویز کی مخالفت میں احتجاجی مہم شروع کی تھی۔ اس علاقے کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے بتایا کہ سات اموات ضلع تورا اور پانچ ضلع ولیم نگر میں ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس وقت فائرنگ کی جب طالب علموں نے ان پر پتھر برسانے شروع کیے جس سے ان کےکچھ افسر زخمی ہوگئے۔ لیکن طالب علموں کے ترجمان نے پولیس پر بلا اشتعال فائرنگ کا الزام لگایا ہے۔ اس سے قبل تعلیمی اصلاحات پرمذا کرات کے بعد حکومت نے احتجاج کرنے والے طالب علموں سے احتجاج ختم کرنے کو کہا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||