BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 September, 2005, 14:02 GMT 19:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پنچولی کے پولیس سمن جاری

پولیس
میچ فکسنگ اور سٹّے بازی میں آدتیہ پنچولی اور سری لنکا کے ایک نامور اسپنر کا نام لیا جا رہا تھا
بولی وڈ اداکار آدتیہ پنچولی کوممبئی کرائم برانچ کی یونٹ تین نے’ کرکٹ میچ فکسنگ‘ کے معاملہ میں تفتیش کے لیے طلب کر لیا ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سے میچ فکسنگ اور سٹّے بازی میں آدتیہ پنچولی اور سری لنکا کے ایک نامور اسپنر کا نام لیا جا رہا تھا۔

پنچولی نے بتایا کہ انہیں ابھی تک سمن کی کاپی نہیں ملی ہے لیکن وہ بے گناہ ہیں ۔

کرکٹ میچ فکسنگ کا معاملہ نیا نہیں ہے۔ اس سے قبل کئی دوسرے کرکٹروں اور فلمی ستاروں کا نام جڑ چکا تھا لیکن یہ معاملہ ایک ڈانس بار گرل ترنم کے بنگلہ پر انکم ٹیکس ڈپارٹنمٹ کے چھاپہ کے بعد سے سامنے آیا ہے۔

ترنم کے بنگلے پر چھاپے کے دوران بائیس لاکھ روپے نقد، کئی لاکھ کے زیورات اور دیگر جائداد کی دستاویزات ضبط کی گئی تھیں۔ ترنم کی ڈائری اور اس کے موبائل سے پولیس کو کئی حیرت انگیز انکشافات ہوئے۔

اس میں کئی سٹے بازوں کے نام اور ان کے موبائل فون درج تھے۔ ان ناموں میں
آدتیہ پنچولی اور سری لنکا کے ایک کرکٹر کا نام بھی شامل تھا۔

پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ ترنم بڑے پیمانے پر سٹہ لگاتی تھی ۔

ان ناموں کے سامنے آنے کے بعد آدتیہ پنچولی نےاعتراف کیا تھا کہ وہ سری لنکا کےایک اسپنر کے بہت بڑے پرستار ہیں اور وہ انہیں ’دیپا بار‘ میں لے گئے تھے لیکن وہ کسی ترنم کو نہیں جانتے ہیں۔

کمپیوٹر میں ڈپلومہ حاصل کرنے والی ترنم نے بھی آدتیہ پنچولی یا کرکٹ کے کسی اور کھلاڑی سے کسی طرح کی بھی جان پہچان سےانکار کیا ہے ۔

پولیس نےاسی سلسلہ میں ترنم سے دس ستمبر کو تفتیش کی تھی اور اب آدتیہ پنچولی کے نام سمن جاری ہوا ہے ۔

پنچولی نےذرائع ابلاغ کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ وہ سری لنکا ٹیم کےاس کھلاڑی کوخود دیپا بار لے گئے تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اخبارات اور ٹی وی چینل میں آدیتہ پنچولی کی بیان بازی کے بعد ہی پولیس نے تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد