’نوکیا‘ کا بھارت میں پلانٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دنیا میں موبائل فون کی سرکردہ کمپنی نوکیا نے بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں اپنا موبائل فون پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کمپنی کا دنیا میں دسواں پلانٹ ہو گا۔ تامل ناڈو کی وزیرِ اعلیٰ جے للیتا نے بدھ کے روز ریاستی اسمبلی کو بتایا کہ ریاستی حکومت اور نوکیا کمپنی کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ مجوزہ پلانٹ ریاستی دارالحکومت مدراس سے چالیس کلو میٹر دور سری پیرم بوتھر کے مقام پر تین سو ملین ڈالر کی مدد سے لگایا جائے گا۔ ہندوستان میں موبائل فون کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ سلیولر آپریٹرز اسوسیشن آف انڈیا کے مطابق دسمبر کے اواخر میں ملک میں موبائل فون کی تعداد تقریبا چار کروڑ 74 لاکھ تھی جبکہ روایتی فکسڈ لائن کے چار کروڑ 46 لاکھ کنکشن تھے۔ ایسوسی ایشن کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ موبائل فون کی تعداد میں ہر ہفتے ڈیڑھ سے دو لاکھ کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||