بھارت:موبائل فون فکسڈ فون سے آگے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی ٹیلی کام اتھارٹی کے مطابق بھارت میں پہلی بار موبائل فون صارفین کی تعداد فکسڈ فون صارفین سے تجاوز کر گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق موبائل فون صارفین کی تعداد چودہ لاکھ کے اضافہ کے ساتھ چار کروڑ انچاس لاکھ ہو گئی ہے جبکہ بھارت میں اس وقت چار کروڑ انتالیس لاکھ فکسڈ فون صارفین موجود ہیں۔ موبائل فون صارفین کی تعداد میں اضافے کی بنیادی وجہ موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سےدی جانے والی ترغیبات ہیں۔ کچھ بھارتی موبائل کمپنیاں اس وقت دو امریکی سینٹ فی منٹ کے نرخ پر سروس فراہم کر رہی ہیں۔ ٹی آر اے آئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ یہ ہے کہ بھارت میں موبائل کال کے نرخ دنیا میں سب سے کم ہیں‘۔ موبائل فون کمپنیوں کا کاروبار پھیلنے کی ایک وجہ فکسڈ فون لائن لینے کےلیے مقررہ طویل سرکاری طریقہ ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ عوام سستے موبائل فون کو سرکاری فکسڈ فون پر ترجیح دے رہے ہیں۔ لیکن ابھی بھی یورپی ملکوں کی پچاس فیصد آبادی کے مقابلے میں بھارت میں سو میں سے ہر پانچویں شخص کے پاس موبائل فون موجود ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||