بھارت میں موبائل فون جیت گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں وزارتِ مواصلات کے پیش گوئی کے مطابق سن دو ہزار چار کے آخر تک موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد زمینی فون استعمال کرنے والوں سے زیادہ ہو جائے گی۔ اس وقت سات فیصد بھارتی ٹیلی فون استعمال کرتے ہیں جب کہ دس سال پہلے یہ تعداد صرف ایک فیصد تھی۔ حکام اِس اضافے کی وجہ موبائل فون بتاتے ہیں۔ دنیا بھر میں بھی یہی رجحان ہے جہاں موبائل فون کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ بھارت میں موبائل فون کے نئے صارفین میں رکشہ ڈرائیور اور گھریلو ملازمین شامل ہیں۔ بھارتی حکام کے مطابق ٹیلی فون استعمال کرنے والوں میں پینتالیس فیصد افراد موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔ مئی کے مہینے کے آخر تک بھارت میں موبائل کے صارفین کی تعداد سات کروڑ چرانوے لاکھ تھی۔ ملک میں موبائل فون پر کال کا خرچہ ایک سینٹ فی منٹ تک گِر چکا ہے جو کہ دنیا میں سب سے کم ہے۔ بھارت میں ہر ماہ پندرہ لاکھ افراد موبائل فون کا نیا کنیکشن حاصل کرتے ہیں اور ملک میں نئی کمپنیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||