BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 September, 2005, 14:12 GMT 19:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فرحان اختر ،انو کپور فلم ’فقیر‘میں

انو کپور
’فقیر‘ نامی اس فلم میں انو کپور فقیر کا کردار نبھائیں گے
ممبئی میں گرگام چوپاٹی کی ریت پر برسوں پہلے اکثر ایک نظارہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جایا کرتا تھا۔ ریت پر ایک لکیر سی کھنچی رہتی تھی ریت کے اندر انسان لیٹا رہتا تھا اور باہر اس کے صرف دو ہاتھ جوڑے ہوئے دکھائی دیتے تھے۔

لوگ اس پر سکے پھینکتے تھے ۔چلچلاتی دھوپ یا کڑ کڑاتے جاڑے کی پرواہ کیے بغیر اندر لیٹا ’فقیر‘ رات ہوتے ہی باہر نکل آتا اور پھینکے ہوئے پیسے اٹھا کر ایک طرف چل دیتا۔

انڈو اٹالین اشتراک سے اب اس واقعہ کو پردہ سیمیں پر اتارنے کی تیاری جارہی ہے۔

فرحان کی ادا کاری
 فرحان اختر نے بطور ہدایت کار بولی وڈ میں قدم رکھا اور پہلی ہی فلم ’دل چاہتا ہے‘ سےمقبول ہوئے

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بین الاقوامی فلم میں نوجوان ہدایت کار فرحان اختر پہلی مرتبہ اداکاری کے میدان میں کودے ہیں اور ان کے ساتھ اس ’فقیر‘ کا
کردار انو کپور نبھائیں گے ۔

فلم کی زیادہ تر شوٹنگ وینس میں ہو گی ممبئی اور بنارس میں فلم کا صرف پندرہ فیصد حصہ فلمایا جانا تھا اور وہ حصہ مکمل بھی ہو چکا ہے ۔

فرحان اختر نے بطور ہدایت کار بولی وڈ میں قدم رکھا اور پہلی ہی فلم ’دل
چاہتا ہے‘ سےمقبول ہوئے۔ لیکن ان کی دوسری فلم ’لکشیہ‘ کامیاب نہیں ہوئی۔

فرحان اختر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فلم ’فقیر‘میں کام
کر رہے ہیں اور اس فلم کی شوٹنگ اس ماہ کے آخر سے وینس میں شروع ہو گی

فلم کا اہم کردار ’فقیر‘ ہے اور انو کپور فقیر بنے ہیں ۔انو نےاس سے پہلے کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ ایک ٹی وی چینل پران کا گیتوں کا پروگرام انتاکشری کافی مقبول رہا ہے۔ لیکن حال ہی میں ان کی فلم رین کوٹ آئی تھی البتہ انہوں نے فلم ’گردش‘میں بھکاریوں کے یونین لیڈر کا رول کیا تھا اور وہ مزاحیہ کردار تھا۔

فقیر نامی فلم
 فلم کی کہانی حقیقی واقعات پرمبنی ہے۔ وینس کی آرٹ گیلری میں ماڈرن آرٹ کی نمائش کے دوران بھارت سے ایک تصویر وہاں پہنچتی ہے جس میں ریت میں گڑا ہوا شخص ہے جس کے صرف دونوں پیر باہر نکلے ہوئے ہیں۔

بی بی سی کو اپنی اس بین الاقوامی فلم کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے انو نے کہا کہ’فقیر کے معنی یہاں بھکاری نہیں بلکہ درویش یا صوفی سنت کے ہیں‘۔

فلم کی کہانی حقیقی واقعات پرمبنی ہے۔ وینس کی آرٹ گیلری میں ماڈرن آرٹ کی نمائش کے دوران بھارت سے ایک تصویر وہاں پہنچتی ہے جس میں ریت میں گڑا ہوا شخص ہے جس کے صرف دونوں پیر باہر نکلے ہوئے ہیں۔

فلم میں فرحان کا نام ’اڈی‘ ہے جوایسے کسی شخص کی تلاش میں بنارس آتے
ہیں وہاں انہیں بتایا جاتا ہے کہ ممبئی میں عبدالستار شیخ نامی شخص رہتا ہے جو یہ کام کرتا ہے۔

راجیش اسے لے کر وینس آتا ہے اور وہاں ستار اپنے فن کا مظاہرہ کرتا ہے۔ ستار سے وینس کی ایک لڑکی پیار کرنے لگتی ہے ۔یہاں اس لڑکی کا کردار سیلیا ڈیاس کریں گی جواٹلی ٹیلی ویژن کی مشہور اداکارہ بھی ہیں ۔

ہیروئن ستار سے شادی کرنے کے لیے کہتی ہے لیکن وہ ممبئی واپس آنا چاہتا ہے کیونکہ اسے اس طرح سمادھی لینے سے ٹی بی ہو جاتی ہے جس کا اظہار وہ کسی سے نہیں کرتا۔

فقیر کا کردار
 فلم کا اہم کردار ’فقیر‘ ہے اور انو کپور فقیر بنے ہیں ۔انو نےاس پہلے کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ ایک ٹی وی چینل پران کا گیتوں کا پروگرام انتاکشری کافی مقبول رہا ہے

ستار واپس تو آجاتا ہے لیکن ممبئی آ کر ایک ہفتہ کے اندر ہی اس کی موت واقع ہو جاتی ہے ۔

دو ملکوں کے درمیان محبت کی اس دل کو چھو لینے والی کہانی نے فرحان اور انو کپور کو اس فلم میں کام کرنے پر مجبور کیا۔ اس فلم کی ہدایت کاری آنند سور پور اور فلمسازی فاٹفش فلمز نے کی ہے ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد