BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 27 August, 2005, 08:48 GMT 13:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھاگ متی، پہلی اینیمیٹڈ فیچر فلم
بالی ووڈ کی پہلی اینیمٹیڈ فیچر فلم بھاگ متی
فلم کی اینیمشن پر پندرہ کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں
بالی ووڈ کی پہلی اینیمٹیڈ فیچر فلم بھاگ متی ریلیز ہوگئی ہے۔

یہ فلم سب سے لمبی کلاسک اینیمیٹیڈ فلم ہے اور اس میں اینیمیشن اورحقیقی کردار ایک ساتھ استعمال کیے گيے ہیں۔ فلم میں اردو کے سب سے پہلے صاحب دیوان شاعر قلی قطب شاہ کی نظموں کا استعمال کیا گیا ہے۔

بھاگ متی ایک تاریخی فلم ہے۔ یہ فلم چار سو برس قبل گولکنڈا کے بادشاہ قلی قطب شاہ اور رقّاصہ بھاگ متی کی عشقیہ کہانی پر مبنی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ عصرِ حاضر کی محبت کی ایک کہانی بھی پیش کی گئی ہے۔

اینیمیشن کے ذریعےتاریخی کردار تخلیق کیے گئے ہیں جبکہ ملند سمن، تبو اور ہیمامالنی نے اس فلم میں اہم کردار نبھائے ہیں۔

اس فلم کی تکمیل میں ساڑھے تین برس لگے ہیں۔ فلم کے ہدایت کار آشیش کول کا کہنا ہے کہ اینیمشن مشکل ہے لیکن ہماری ٹیم نے ثابت کردیا ہےکہ ڈزنی لینڈ کی طرح ہندوستان میں بھی اچھا کام ہو سکتا ہے۔

یہ فلم بنانے میں صرف پانچ کروڑ روپے خرچ ہوئے مگر صرف اینیمشن پر پندرہ کروڑ روپے کا خرچ آیا۔

مسٹر کول کا کہنا ہے کہ’ ہندوستان کی تاریخ میں تخلیقی اعتبار سے ایسی کہانی کبھی نہیں پیش کی گئی ہے۔ یہ ایک تاریخی اور فیملی فلم ہے۔ شہرحیدرآباد اور اس دور کی تاریخ میں لوگوں کو دلچسپی ہوگی۔ یہ کہانی ہماری تہذیب کا ایک حصہ ہے اس لیےمیرے خیال سے یہ لوگوں کو پسند آئےگی‘۔

فلم کے تکنینکی اور تخلیقی پہلوؤں پرکافی توجہ دی گئي ہے اور اس کے اینیمیٹیڈ کردار جیتے جاگتے ہیں۔ تاریخی موضوع کے ساتھ ساتھ تفریح طبع کے لیے اس فلم میں آٹھ گانے شامل ہیں۔

فلم کی موسیقی وشال بھردواج نے ترتیب دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ’ میں نے کوشش کی ہے کہ اس فلم کے نغمے عام ہندی فلموں کی طرح نہ ہوں۔ موسیقی کی لے میں اس دور کی جھلک ہے لیکن جدید تقاضوں کا پورا خيال رکھا گيا ہے‘۔

اس فلم کا سب سے اچھا پہلو یہ ہے کہ اس میں قلی قطب شاہ کی نظموں کا جگہ جگہ استعمال کیا گيا ہے۔ فلم کی موسیقی کچھ روز قبل ریلیز کی گئی تھی اور اردو کے قدیم شاعرکی نظمیں ایک بار پھر گنگنائي جا رہی ہیں۔

ہندوستان میں لائیو ایکشن اور اینیمشن کی یہ پہلی مشترکہ فلم ہے۔ دو گھنٹے چالیس منٹ کی فلم میں ڈیڑھ گھنٹے کا اینیمیشن ہے۔ بعض فلم ناقدین کا کہنا ہے کہ اینیمیشن میں بچے زیادہ دلچسپی لیتے ہیں اور اس لحاظ سےفلم ریلیز کرنے کا یہ مناسب وقت نہیں تھا لیکن چونکہ فلم کا انداز منفرد ہے اس لیے لوگوں کواس میں دلچسپی ضرور ہوگی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد