بریجٹ جونز ڈائری کا دوبارہ آغاز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشہورافسانوی کردار بریجٹ جونز ایک عشرے کے بعد دوبارہ اپنے مقامِ تخلیق یعنی کہ اخبار کے کالم میں واپس آ رہا ہے۔ اس کردار کی خالق ہیلن فیلڈنگ نے برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ میں اس کردار کی ہفتہ وار ڈائری دوبارہ لکھنی شروع کر دی ہے۔ ہیلن فیلڈنگ کا کہنا ہے کہ’ گو یہ بریجٹ کی زندگی کا نیا دور ہے لیکن بریجٹ وہی پرانی ہے‘۔ بریجٹ جون کی ڈائری 1995 میں چھپنی شروع ہوئی تھی اور اس پر دو کامیاب کتابیں چھپ چکی ہیں اور دو فلمیں بن چکی ہیں۔ ہیلن فیلڈنگ کا کہنا ہے کہ لندن دھماکوں کا بھی بریجٹ کی زندگی پر اثر پڑا ہے اور یہ اس کی ڈائری میں دکھائی دے گا۔ اس سوال پر کہ موجودہ ڈائری میں اس کردار کے ساتھ کیا ہوگا مصنفہ کا کہنا تھا کہ’ میں نے ابھی تک اس بارے میں نہیں لکھا اس لیے میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی‘۔ انہوں نے کہا کہ ’میں یہ ضرور کہہ سکتی ہوں کہ کہ یہ اس کی زندگی کا نیا باب ہے۔ یہ یقیناً ایک نئی کہانی ہے کیونکہ میں ایک اور کتاب نہیں لکھنا چاہتی‘۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||