اترآنچل سڑک حادثہ 36 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی ریاست اترآنچل میں رودرپریاگ کے نزدیک ایک سڑک حادثے میں چھتیس افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے کیونکہ ابھی تک مزید دس افراد لاپتہ ہیں۔یہ بس سری نگر سے بارات لیکر چمولی جا رہی تھی۔ بارات روانہ ہوئی تھی کہ اچانک رودرپریاگ کے نزدیک ایک موڑ پر بس کنٹرول سے باہر ہو گئی اور لڑھک کر تقریباً 150 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ دراصل بس میں کتنے لوگ سوار تھے۔تاہم ایک اندازے کے مطابق بس تقریباً ستر باراتی سوار تھے۔ رودرپریاگ کے افسران کے مطابق بس میں 40 مسافروں کی گنجائش تھی اور اس میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے۔اور کچھ مسافر تو بس کی چھت تک پر سوار تھے۔ افسران کے مطابق اس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔اور علاقے کے ٹریفک افسران کو طلب کیا گیا ہے کہ گنجائش سے اتنے زیادہ مسافروں والی بس کو روکا کیوں نہیں گیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||