BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 May, 2005, 11:23 GMT 16:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جامع مذاکرات، نئی تاریخوں کا اعلان

News image
پاکستان کہہ چکا ہے کہ بھارت سے مذاکرات جاری رہیں گے
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جامعہ مذاکرات کےدوسرے دور کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان کردیاگیا ہے۔

سیاچن ، سر کریک، لاہور و امرتسر کے درمیان بس سروس اور کوسٹ گارڈ کے مسئلے پر مذاکرات اس ماہ اسلام آباد و لاہور میں ہونگے۔

نئی دلی میں وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ اپریل میں پاکستانی صدر پرویز مشرف کے ہندوستان دورے کے موقع پر دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے امرتسر لاہور اور دیگر مذہبی مقامات کے درمیان جلدی بس چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس پر تکنیکی سطح کی بات چیت اس ماہ کی دس اورگیارہ تاریخ کو لاہور میں ہوگی۔ ہندوستان کی جانب سے بات چیت کے لیے وفد کی قیادت جوانئیٹ ٹرانسپورٹ سیکریٹری شری الوک راوت کریں گے۔

انہیں تاریخوں کو ہندوستان کے کوسٹ گارڈ اور پاکستان کی میری ٹائم ایجنسی کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوگی۔ اسکا مقصد ساحل سمندر سے متعلقہ دونوں تنظیموں کے درمیان رابطہ قائم کرنا ہے۔

سنہ دوہزار چار میں اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت دونوں ملکوں کے خارجہ سیکریٹریوں کی ملاقات میں اس پر بات چیت کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ہندوستان کی جانب سے اس وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل کوسٹ گارڈ کریں گے۔

آواخر اس ماہ کے میں دوسرے دورکی بات چیت ہوگی۔ پچیس اور چھبیس مئی کواسلام آباد میں دونوں ملکوں کے دفاعی سیکریٹریز کے درمیان سیاچن مسئلے پر بات چیت ہوگی۔

اس کے فورا بعد ہی یعنی ستائیس اور اٹھائیس مئی کو سر کریک معاملے پر مذاکرات ہونگے۔ اس بات چیت میں دونوں ملکوں کے سروئیر جنرلز حصہ لیں گے۔ سرکریک مسئلے پر بھی مٹینگ اسلام آباد میں ہوگی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد