BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 May, 2005, 12:45 GMT 17:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بتائیں جہیز لیا تھا یا نہیں‘
سپریم کورٹ
بھارتی سپریم کورٹ کی انوکھی ہدایات
بھارت کی عدالتِ عظمیٰ نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے تمام مرد ملازمین سے یہ معلوم کرنے کی کوشش پر غور کریں کہ آیا انہوں نے ملازمت میں آنے سے قبل اپنی شادی میں جہیز لیا تھا یا نہیں۔

ایک پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ ملازمین انتظامیہ میں ہوں یا پھر کلرک یعنی وہ کتنے ہی اونچے عہدے پر ہوں انہیں یہ بتانا چاہئے کہ انہوں نے دہیز لیا ہے یا نہیں۔

سپریم کورٹ نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر طرح کی سرکاری ملازمتوں کی رول بک میں اس بات کو شامل کریں۔

چیف جسٹس ار سی لاہوٹی، جسٹس جی پی ماتھر اور جسٹس پی کے بالا سبرامنیم پر مشتمل ایک بینچ نے اپنی تجاویز میں کہا ہے ’ ہم مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو حکم دیتے ہیں کہ وہ اس بات پر غور کریں کہ سرکاری ملازمتوں کے دعویداروں سے جہیز کے بارے میں معلومات حاصل کی جائیں۔

اس کے علاوہ ان لوگوں سے بھی اس بارے میں معلومات حاصل کی جائیں جو پہلے سے ہی سرکاری ملازمتوں میں موجود ہیں۔

بھارت میں جہیز کی رسم کا ابھی بھی خاصا چلن ہے۔

اگر مرکزی اور ریاستی حکومتیں سپریم کورٹ کی اس تجویز کو تسلیم کر لیتی ہیں تو سرکاری ملازمتوں کے امیدوار یا پہلے سے موجود سرکاری ملازمین کوجہیز کے بارے میں بتانا پڑے گا۔

بھارت میں جہیز کے خلاف قانون 1961 میں بنایا گیا تھا اور اس قانون کے تحت جہیز لینے یا دینے والے کو پانچ سال قید اور 15000 روپے جرمانہ ادا کرنا پڑسکتا ہے۔

بینچ نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ 43 سال بعد بھی مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے اس قانون کے نفاذ کے لئے کچھ نہیں کیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد