BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 21 August, 2004, 08:15 GMT 13:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دنیا کی طاقت ور ترین خواتین
سونیا گاندھی کی سیاسی سوجھ بوجھ کی بھی تعریف کی گئی ہے
سونیا گاندھی کی سیاسی سوجھ بوجھ کی بھی تعریف کی گئی ہے
امریکہ کے ایک جریدے فوربس کے مطابق بھارت میں کانگرس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر کنڈولیزا رائس اور چین کی نائب صدر وؤ ژی کے بعد دنیا کی تیسری طاقت ور ترین خاتون ہیں۔

دنیا کی سو طاقت ور ترین خواتین کی اس فہرست میں امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر کونڈولیزا رائس کو دنیا کی طاقت ور ترین خاتون قرار دیا گیا ہے۔ کونڈولیزا رائس دنیا کے طاقت ورترین صدر کی مشیر ہیں اور اس حیثیت میں انہیں دنیا بھر کے رہنماؤں تک رسائی بھی حاصل ہے۔

اس فہرست میں امریکی خاتونِ اول لورا بش اور سینٹر ہیلری کلنٹن چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ انڈونیشیا کی میگاوتی سویکارنوپتری اور فلپائن کی صدر گلوریا آرویو بھی شامل ہیں۔

اس جریدے میں سونیا گاندھی کی مختصر سوانح عمری میں لکھا ہے کہ ماضی قریب میں بھارت میں کسی عورت کو اتنی عزت نہیں ملی۔

جریدے نے مزید لکھا ہے کہ من موہن سنگھ کو وزیر اعظم کے عہدے پر فائز کرکے سونیا گاندھی بھارت پر حکمرانی کر رہی ہیں۔ ان پر حکومت کی کسی غلطی کی کوئی ذمہ داری بھی عائد نہیں ہوتی۔

ان کی سیاسی بصیرت دیکھ کر کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ پیدائشی طور پر گاندھی نہیں ہیں اور شادی کے بعد بھارت کے مشہور ترین سیاسی خاندان کا حصہ بنی ہیں۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم خالدہ ضیا، سری لنکا کی صدر چندریکا کماراٹنگا اور برما کی سیاسی رہنما انگ سن سو چی بھی اس فہرست میں بالترتیب اکتالیسویں، چوالیسویں اور پینتالیسویں نمبر پر ہیں۔

فوربز نے کہا ہے کہ انہوں نے یہ فہرست ایک ’پاور اسکور بورڈ‘ کی مدد سے مرتب کی ہے۔ اس پاور سکور بورڈ میں ان خواتین کا عہدہ اور ان کے دائر اختیار میں اقتصادی خطے اور اس قسم کے دوسرے عناصر کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد