BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 May, 2005, 10:58 GMT 15:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ریپسٹ سےشادی نہیں کروں گی‘

News image
بھارت میں سن دو ہزار چار میں تین سو سے زیادہ جنسی تششدد کے واقعات ہوئے ہیں۔
دِلّی میں ایک عدالت نے زنا بالجبر کے ایک ملزم کی متاثرہ لڑکی سے شادی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائي ہے۔

مجرم بھورے نے کم سزا کے بدلے میں شادی کی پیش کش کی تھی۔ لیکن متاثرہ لڑکی نے یہ پیش کش مسترد کر دی تھی۔

سنہ دوہزار تین میں دِلّی کے ایک ہسپتال کے وارڈ بوائے بھورا نے ہسپتال کی ایک نرس کے ساتھ زنا کرنے کے بعد اسے جان سے مارنے کی کوشش کی تھی۔

طویل سماعت کے بعد عدالت نے اس کو مجرم قرار دیا تھا۔ لیکن جج کے فیصلہ سنانے سے قبل بھورا نے اس لڑکی سے شادی کرنے کی درخواست کی تھی۔

شادی کی درخواست موصول ہونے کے بعد جج نے فیصلہ ملتوی کردیا تھا اور متاثرہ لڑکی سے اس کی رائے طلب کی۔

بدھ کے روز سماعت میں لڑکی نے شادی سے انکار کرتے ہوئے بھورے کو سخت سے سخت سزا دینے کی اپیل کی۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ بھورے نے زنا کے بعد اقدام قتل جیسا گھناؤنا جرم کیا ہے اور سزا سے بچنے کے لیے اس نے شادی کی پیش کش کی ہے۔

عدالت نے متاثرہ خاندان کا بیان سننے کے بعد بھورے کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ لیکن اسکے وکیل نے اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت میں زنا کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ اور دو ہزار چار میں تین سو سے زیادہ جنسی تششدد کے واقعات ہوئے ہیں۔ عورتوں کے حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ جنسی تشدد کے واقعات کی تعداد بہت زیادہ ہے اور معاشرے میں ذلت سے بچنے کے لیے عورتیں جنسی تشدد کے واقعات کو رپورٹ نہیں کرتی ہیں۔

متاثرین سے عدالت میں وکلاء جس طرح کی پوچھ گچھ کرتے ہیں اس سے اکثر خواتین بچنا چاہتی ہیں۔ بہت سی متاثرین تو سامنے آنے سے بھی کتراتی ہیں اور کوئی مقدمہ ہی درج نہیں ہوتا۔

زنا سے متلق قانون پر بحث بھی جاری ہے۔ بعض ارکان پارلمان نے اسکے لیے موت کی سزا کی تجویز پیش کی تھی۔ لیکن اسے تسلیم نہیں کیا گيا ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے قانون میں ترمیم پر بات ابھی جاری ہے اور ممکن ہے کہ اس میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد