BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 29 April, 2005, 12:09 GMT 17:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طالبہ سے زیادتی، تحقیقات کا حکم
نازش بھٹی
نازش بھٹی نے خودسوزی کی دھمکی واپس لے لی ہے
پاکستان میں ایک خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے معاملے کی چھان بین کے لیے ملک کے ایک اعلیٰ ترین پولیس افسر کو تعینات کیا گیا ہے۔ مبینہ جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نے خود سوزی کی دھمکی دی تھی۔

ملکی پارلیمانی کمیٹی نے اس ضمن میں بلوچستان کے سابق انسپکٹر جنرل ( آئی جی پولیس) شعیب سڈل کو سترہ برس کی نازش بھٹی کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کی چھان بین کرنے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

نازش بھٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں مردوں کے ایک گروہ نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور جب وہ رپورٹ درج کرانے گئیں تو دو پولیس اہلکاروں نے بھی ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

نازش بھٹی کو جب یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے گا تو انہوں نے خود سوزی کی دھمکی واپس لے لی۔

News image
پاکستانی خواتین میں ایسے واقعات کے خلاف آواز اٹھانے کا رجحان بڑھ رہا ہے

وزارت داخلہ کی قائمہ کمیٹی نے نازش بھٹی کے بیان کے بعد ہی شعیب سڈل کو معاملے کی چھان بین کا نگران مقرر کیا ہے۔

کالج میں فرسٹ ایئر کی طالبہ نازش بھٹی نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں گزشتہ ماہ سیالکوٹ سے اغواء کیے جانے کے بعد کئی روز تک یرغمال رکھا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اغواء کنندگان انہیں تین ہفتے تک متواتر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ فرار ہونے بعد رپورٹ درج کرانے تھانے پہنچیں تو دیوٹی پر موجود دو پولیس اہلکاروں نے بھی انہیں ہوس کا نشانہ بنایا۔

پارلیمانی کمیٹی نے شعیب سڈل کی رپورٹ پر سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ توقع ہے کہ یہ رپورٹ آئندہ ماہ پیش کر دی جائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد