زنا بالجبر:ملزم عدالت میں ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کے ناگ پور شہر میں خواتین کے ایک ہجوم نے چھیڑ خانی کے ایک ملزم کو عدالت کے ایک کمرے میں قتل کر دیا۔ ملزم اپو یادو کے خلاف عورتوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور چھیڑخانی کے کئی مقدمات درج تھے۔ آج جب پولس یادو کو عدالت لےگئی تو وہاں پہلے سے موجود تقریبا پندرہ عورتوں اور بچوں نے اس پر ایک چاقو سے حملہ کر دیا اور جب تک پولیس کچھ سمجھ پاتی یہ خواتین فرار ہو گئيں۔ اپو یادو کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کی اسکی سرگرمیاں اتنی بڑھ گئيں تھیں کہ اکثر وہ گھروں کے اندر داخل ہوکر عورتوں کے ساتھ چھیڑ خانی کرتا تھا۔ اس کے آس پاس کے لوگ کافی پریشان تھے۔ جس وقت اپو یادو کو خواتین نے مار مار کر ہلاک کیا اس وقت عدالت میں جج موجود نہیں تھے پولس ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔ پولیس نے تحقیات کا آغاز کر دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ حملہ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||