BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 July, 2004, 03:01 GMT 08:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دادی سکول پڑھنے جاتی ہیں
اسکول جانے والی عمر رسیدہ عورتیں
جادب پور ضلع میں دوسری عمر رسیدہ عورتیں فاطمہ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہی ہیں
زیادہ تر لوگ جب 80 برس کی عمر کو پہنچتے ہیں تو وہ تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں سوچتے بھی نہیں ہیں۔لیکن فاطمہ خانم کے ساتھ ایسا نہیں ہے۔ بچپن میں ان کے ماں باپ نے انھیں سکول بھیجنے کے بجائے سات سال کی عمر میں شادی کرا دی تھی۔

فاطمہ خانم اب ان کھوئے ہوئے مواقع کو حاصل کر رہی ہیں جو انھیں بچپن میں نہیں مل سکے۔

مغربی بنگلہ دیش کے جادب پور ضلع میں اس عمر میں کچھ سیکھنے کا جذ بہ رکھنے والی وہ واحد خاتون نہیں ہیں کچھ اور عمر رسیدہ خواتین بھی ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

84 سال کی فاطمہ کلاس میں ہمیشہ سب سے آگے بیٹھتی ہیں ۔ چوتھی جماعت میں پڑھنے والی فاطمہ کی کلاس میں نو سے دس سال کی عمر کی بچیاں ہیں جن میں خود ان کی پوتی بھی ہے۔

فاطمہ نے بی بی سی آن لائن سے باتیں کرتے ہوئے کہا ’میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے اس عمر میں بھی سکول جانے کا موقع ملاہے‘۔ فاطمہ کہتی ہیں کہ کئی مرتبہ انہیں لڑکیوں کی طرح کتابیں پکڑ کر چلتے ہوئے شرم آتی ہے تو وہ کتابیں اپنی ساڑھی کے پلو میں چھپا لیتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ سکول میں اپنی پوتی کا داخلہ کرانے آئی تھیں اور اس دوران وہ درودِ ابراھیمی پڑھ رہی تھیں تو ہیڈ مسٹریس نے کہا کہ کیا آپ یہ لکھ کر دے سکتی ہیں۔ ہیڈ مسٹریس نے لکھنے کے لئے انہیں سلیٹ اور چاک دیا لیکن فاطمہ لکھ پڑھ نہیں سکتی تھیں۔

فاطمہ کے بچپن میں اس ضلع میں کوئی سکول نہیں تھا اور سات سال کی عمر میں ان کی شادی کر دی گئی تھی کیونکہ اس زمانے میں چھوٹی عمر میں شادی کرنے کا رواج تھا۔

ان کی شادی اپنی پھوپی کے بیٹے سے ہوئی تھی اور بڑا ہونے تک وہ اپنے والدین کے ساتھ رہیں۔ فاطمہ کہتی ہیں انہیں یہ دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے کہ ان کی پوتی اور اس کی عمر کے بچے صحیح عمر میں سکول جاتے ہیں ۔چھوٹی عمر میں ان کی شادیاں نہیں ہوتیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد