BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بہار میں موت کی دوڑ

بہار پولیس
دروغہ کی نوکری کے لئے موت کی دوڑ
بہار میں آجکل پونے دو لاکھ لوگ ایک دوڑ میں شامل ہیں۔ یہ تمام لوگ کسی میراتھن دوڑ کی تیاری میں نہیں ہیں بلکہ یہ محنت داروغہ کی نوکری پانے کے لئے ہے۔

سخت گرمی میں اپنی صلاحیت ثابت کرنے کی یہ دوڑ کئی امیدواروں کے لئے جان لیوا ثابت ہوئی۔

گزشتہ منگل کے دن اس دوڑ میں حصہ لینے والے دو امیدواروں کی جان چلی گئی جبکہ 15 اپریل سے جاری اس عمل میں بے شمار تعلیم یافتہ بے روزگاروں کے پاؤں میں چھالے پڑ چکے ہیں۔

ایسی شکایتیں بھی ملی ہیں کہ دوڑ کے دوران بہت امیدوار اچانک گر کر بیہوش ہو گئے اور ایسے موقوں پر موجود ڈاکٹر مصنوعی سانس دے کر انکی جان بچا رہے تھے۔

لیکن منگل کو بیتیا اور سہر سہ میں آنند بیٹھا اور پرنو کمار سنگھ اس دوڑ کے دوران ہوش ہوئے تو وہاں ابتدائی طبی مدد کے لۓ کوئی ڈاکٹر موجود نہ تھا نتیجے میں انکی جان چلی گئی۔

ریاست میں از راہ مذاق کہا جاتا ہے کہ ایس پی بنے تو کیا بنے داروغہ بن کر دکھاؤ تو جانیں۔

شائد اسی جذبہ کا اثر ہے کہ درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ہونے کے باوجود بےروزگاروں کا ہجوم چھ منٹ میں 1600 میٹر کی دوڑ مکمل کرنے کے کے لئے جی جان لگا رہا ہے۔

اس دوڑ میں سبقت لینے والوں کو اس کے بعد اپنی تعلیمی صلاحیت کا بھی مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

داروغہ بننے کے لۓ جسمانی صلاحیتوں کی جانچ میں دوڑ کے فوراً بعد لمبی اور اونچی کود میں بھی کامیاب ہونا ضروری ہے۔

پہلے دن سے ہی ان امیدواروں کو شکایت رہی ہے کہ جس جگہ یہ سارا عمل چل رہا ہے وہاں خاطر خواہ انتظامات کی کمی ہے۔

کئی جگہوں پر بالو کے ٹریک ہیں جودوپہر کے گیارہ بجتے بجتے جلنے لگتے ہیں۔ دوڑ کے درمیان متعدد امیدوار غش کھا کر گر گۓ۔ انکی پیاس بجھانے کے لئے پانی تک کا انتظام نہیں۔

اورجب یہ شکایت پٹنہ سے ملی ہے تو دوسری جگہوں کے بارے میں صرف اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

دو امیدواروں کی موت کے بعد حکام نے سبھی جگہوں پر ڈاکٹروں کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لۓ سختی شروع کی ہے۔ اس کے علاوہ اس جانچ کے لۓ وقت بھی بدل دیا گیا ہے۔

اب یہ دوڑ دوپہر گیارہ بجے سے پہلے اور سہ پہر تین بجے کے بعد ہوا کریگی۔

ریاست میں داروغہ کی نوکری کے لۓ یہ موقع دس برسوں کے بعد آیا ہے۔ داروغہ کے لۓ کل اسامی 1500 ہیں اور امیدوار ہیں ایک لاکھ ستر ہزار۔

یہ اسامیاں رابڑی دیوی کی گزشتہ حکومت کے دوران نکلی تھی۔ لالو پرساد کی کوشش سے اردو جاننے والے داروغہ کی نوکری کے لئے بھی اشتہار نکلے تھے لیکن فی الحال یہ قانونی الجھنوں کا شکار ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد