کشیمری علیحدگی پسند رہنما گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دہلی پولیس نے کشمیری علحیدگی پسند رہنما شیخ عزیز کوپاکستانی ہائی کمیشن سے باہر نکلتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دیلی پولیس کے مطابق اسے اطلاع ملی تھی کہ شیخ عزیز سے بھارت کی جعلی کرنسی برآمد ہو گی۔ ایک سینئر پولیس افسر کرنل سنگھ کا کہنا ہے کہ جب شیخ عزیز کو گرفتار کیا گیا تو ان کے قبضے سے ایک لاکھ روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔ دہلی پولیس نے یہ بھی دعوی کیا کہ شیخ عزیز سے بھاری تعداد میں متحدہ عرب امارات کی کرنسی، دھرم بھی برآمد ہوئی۔ شیخ عزیز نے پولیس کے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا کہ پولیس کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ دہلی کی ایک عدالت نے شیخ عزیز کو چار دنوں کے لیے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ شیخ عزیز بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علیحدگی پسندوں کے ایک بڑے دھڑے سے تعلق رکھتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||