BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 25 January, 2005, 10:01 GMT 15:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلم ’بلیک فرائیڈے‘ تنازعہ کا شکار

بلیک فرائیڈے
مارچ 1993 میں ممبئی میں ہوئے بم دھماکوں پر مبنی فلم ’بلیک فرائیڈے‘ نمائش سے پہلے ہی تنازعہ کا شکار ہو گئی ہے کیونکہ بم دھماکے کے ملزمان نے فلم پر پابندی عائد کرنے کے لیے مبمئی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا عہد کر لیا ہے اور ان ملزمان کو ٹاڈا کورٹ میں کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔

ان ملزمان نے فلم کے اشتہار پر لکھے جملے ’بم دھماکوں کی حقیقی کہانی‘ کو ہذف کرنے کے لیے اپیل دائر کی تھی۔

ٹاڈا میں ملزمان کے وکلاء مجید میمن، سبھاش کانسے اور فرحانہ شاہ کی دائر کی گئی اپیل پر دو گھنٹے تک جرح ہوئی۔

مجید ممین کا کہنا تھا کہ یہ فلم بم دھماکوں کی حقیقی کہانی کس طرح ہو سکتی ہے جبکہ ابھی عدالت کا فیصلہ آنا باقی ہے اور ایسے وقت میں جبکہ کسی بھی وقت عدالت فیصلہ دے سکتی ہے اس طرح کی فلم غلط انداز میں اثر انداز ہوگی۔

یہ فلم ’مڈ ڈے ملٹی میڈیا لمیٹڈ‘نے بنائی ہے اور اسی اخبار کے صحافی سید حسین زیدی کی کتاب ’بلیک فرائیڈے‘ پر مبنی ہے۔ حسین زیدی کی یہ کتاب دو سال قبل شائع ہو چکی ہے۔ مِڈ ڈے کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل میہر دیسائی نے جرح کے بعد تسلیم کیا کہ وہ فلم کے اشتہار سے ’حقیقی کہانی‘ کے الفاظ نکال دیں گے۔

فلم میں کے کے حسین نے اس وقت کے ڈپٹی پولیس کمیشنر راکیش ماریا کا کردار نبھایا ہے۔ داؤد ابراہیم کا کردار وجے موریہ کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ اس فلم میں عرفان خان اور وجے راج بھی ہیں۔

ممبئی میں سلسلہ وار دھماکے 12 مارچ 1993 میں کیے گئے جن میں 657 افراد ہلاک اور 713 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعہ میں 27 کروڑ کی املاک بھی تباہ ہوئی تھی۔ مقدمہ 7 جون 1995 سے شروع ہوا۔ 122 ملزمان کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے۔ اس دوران 12 ملزمان یا تو پولیس مقابلے میں یا قدرتی موت سے مر چکے ہیں اور یہ سب کچھ اس فلم میں ڈرامائی انداز میں پیش کیا گيا ہے۔

فلم کے ہدایتکار انوراگ کشیپ ہیں۔ فلم 28 جنوری کو نمائش کے لیے پیش ہوگی۔

سالنامہ 2004لالی وڈ دو ہزارچار
فلم، تھیٹر، موسیقی اور ’رقص بھری‘ سی ڈیز
سپائڈر مین ڈالروں کی بارش
سپائڈرمین کے خالق پر ڈالروں کی بارش
امید کا کنسرٹ
امداد کےلئے امریکی ٹی وی کا خصوصی پروگرام
کارڈف ملینیم سٹیڈیمسونامی کنسرٹ
کنسرٹ ٹکٹوں کو ’کرائے کے قاتلوں‘سے بچانا ہے‘
پاٹے خان دلی میں
پاکستانی ڈرامہ، بھارتی سٹیج پر
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد